• KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:30pm Maghrib 5:07pm
  • ISB: Asr 3:29pm Maghrib 5:07pm
  • KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:30pm Maghrib 5:07pm
  • ISB: Asr 3:29pm Maghrib 5:07pm

ایل جی کا دو کیمروں والا اسمارٹ فون پیش

شائع September 7, 2016
ایل جی وی 20 — فوٹو بشکریہ ایل جی
ایل جی وی 20 — فوٹو بشکریہ ایل جی

ایل جی نے اپنا نیا فلیگ شپ اسمارٹ فون وی 20 متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جو کہ گزشتہ سال کے وی 10 کا زیادہ بہتر ورژن ہے۔

وی 10 اپنے ڈیزائن، ڈوئل کیمرہ لینس اور بہتر آڈیو میوزک پلے بیک جیسے فیچرز کی وجہ سے پسند کیا گیا تھا اور اس نئے فون میں بھی ان کو برقرار رکھتے ہوئے چند اور اچھے فیچر بھی شامل کیے ہیں۔

اور یہ پہلا اسمارٹ فون ہے جو گوگل کے نئے آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ ناﺅ گیٹ کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور یہ آئی فون سیون سے قبل جاری کیا گیا ہے جو بظاہر ایپل کو سخت ٹکر دینے کی کوشش لگتا ہے۔

دیکھنے میں یہ فون رواں سال کے ایل جی فون جی فائیو سے کافی ملتا جلتا ہے تاہم اس میں موڈیولر فیچر کو شامل نہیں کیا گیا بلکہ سادہ ڈیزائن کو ترجیح دی گئی ہے۔

ایل جی کا دعویٰ ہے کہ اس کی باڈی اتنی مضبوط ہے کہ ہاتھ سے نیچے گرنے پر بھی اسے کچھ نہیں ہوگا۔

فوٹو بشکریہ ایل جی
فوٹو بشکریہ ایل جی

ڈیزائن کے علاوہ اس میں ایل جی نے وی 10 کی طرح سیکنڈ اسکرین کو بھی برقرار رکھا ہے۔

5.7 انچ کے کیو ایچ ڈی آئی پی آیس ایل سی ڈی ڈسپلے کے اوپری حصے میں ایک ننھی چوکور اسکرین ہے جو ایپ شارٹ کٹس، نوٹیفکیشنز وغیرہ کو دکھاتی ہے۔

یہ اسکرین پرائمری ڈسپلے کو کھولنے سے بچانے کے لیے مفید ہے یعنی بیٹری کی بچت ہوتی ہے، تاہم صارف چاہے تو اس مکمل طور پر بند بھی کرسکتا ہے۔

اس کے اندر کوالکوم سنیپ ڈراگون 820 پروسیسر، 4 جی بیم ریم اور 64 جی بی اسٹوریج ہے جبکہ مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے اس میں مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

اس فون کی بیٹری 3200 ایم اے ایچ ہے جسے یو ایس بی سی جیک سے بہت تیزی سے چارج کیا جاسکتا ہے تاہم یہ واٹر ریزیزٹنٹ نہیں۔

اس فون کی خاص بات اس کا کیمرہ ہے، جس میں وی ٹین کی طرح 2 سیلفی کیمرے تو نہیں دیئے گئے بلکہ پانچ میگا پکسل کا وائیڈ اینگل کیمرہ فرنٹ پر موجود ہے تاہم اس کے بیک پر ڈوئل کیمرہ موجود ہے جو کہ 16 میگا پکسل اور 8 میگا پکسلز کیمروں پے مشتمل ہے جبکہ آپرچر ایف 2.8 کے ذریعے کسی تصویر کی باریکیوں کو بھی بہترین انداز سے محفوظ کیا جاسکتا ہے۔

وی 20 میں ویڈیو ریکارڈنگ کے بارے میں کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس کی ویڈیو کی کوالٹی بہت اچھی ہے اور فریم کارپ ہونے کے دوران کم از کم متاثر ہوتے ہیں۔

یہ فون تین رنگوں ڈارک گرے، سلور اور پنک کے ساتھ رواں ماہ کے آخر تک دنیا بھر میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا اور قیمت کا اعلان بھی اسی وقت ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 27 دسمبر 2024
کارٹون : 26 دسمبر 2024