• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پریتی زنٹا کی شادی کی تصاویر سامنے آگئیں

شائع September 2, 2016
پریتی زنٹا اور جین گڈ اناف — فوٹو/ انسٹاگرام
پریتی زنٹا اور جین گڈ اناف — فوٹو/ انسٹاگرام

لاس اینجلس: بولی وڈ ڈمپل اداکارہ پریتی زنٹا نے بوائے فرینڈ جین گڈ اناف سے رواں سال 28 فروری کو امریکا میں خفیہ شادی کرلی تھی تاہم اس تقریب کی تصاویر منظر عام پر نہیں آئی تھیں۔

مداح طویل عرصے سے اپنی پسندیدہ اداکارہ کی شادی کی تصاویر دیکھنے کو بے تاب تھے جو آخر کار سوشل میڈیا پر شیئر کردی گئی ہیں۔

فوٹو بشکریہ/ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ/ انسٹاگرام

واضح رہے کہ پریتی زنٹا کی عمر 41 برس ہے، انہوں نے 23 سال کی عمر میں اپنی پہلی فلم ’دل سے‘ کی تھی۔

فوٹو بشکریہ/ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ/ انسٹاگرام

مزید پڑھیں: پریتی زنٹا کی خفیہ شادی؟

پریتی زنٹا اور جین گڈ اناف کی شادی کے دو بڑے ایونٹ رکھے گئے جن میں سے ایک لاس اینجلس جبکہ دوسرا ممبئی میں منعقد کیا گیا جس میں پریتی کے خاندان سمیت دوستوں نے بھی شرکت کی۔

فوٹو بشکریہ/ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ/ انسٹاگرام

فوٹو بشکریہ/ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ/ انسٹاگرام

واضح رہے کہ پریتی زنٹا سے قریبی ذرائع نے بتایا تھا کہ اپریل میں ممبئی میں اپنی شادی کی ایک تقریب رکھیں گی جہاں وہ شوبز شخصیات سے اپنے شوہر کو متعارف کرائیں گی جن میں سلمان خان، ہریتھیک روشن، ابھیشیک بچن وغیرہ شامل تھے۔

پریتی زنٹا اپنی شادی پر رقص کرتے ہوئے — فوٹو بشکریہ/ انسٹاگرام
پریتی زنٹا اپنی شادی پر رقص کرتے ہوئے — فوٹو بشکریہ/ انسٹاگرام

رپورٹ کے مطابق پریتی کی لاس اینجلس میں ہوئی شادی کی تقریب کی تمام تیاری ان کی والدہ نے کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024