• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

رات گئے کھانا فالج کا خطرہ بڑھائے

شائع September 1, 2016
یہ بات ترکی میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی— کریٹیو کامنز فوٹو
یہ بات ترکی میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی— کریٹیو کامنز فوٹو

اگر تو آپ رات گئے کھانا کھانے کے عادی ہی تو اس طرح آپ دل کے دورے اور فالج جیسے جان لیوا امراض کے خطرات کو بڑھا رہے ہوتے ہیں۔

یہ بات ترکی میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

Dokuz Eylül یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ رات کو دیر سے کھانے کی عادت کے نتیجے میں جسمانی گھڑی متاثر ہوتی ہے اور بلڈ پریشر بڑھنے کا امکان ہوتا ہے۔

تحقیق کے مطابق کھانا کھانے کے بعد کم از کم دو گھنٹے بعد سونا چاہئے کیونکہ ایسا کرنے سے دوران نیند بلڈ پریشر کی سطح میں دس فیصد تک کمی آتی ہے۔

تاہم سونے سے کچھ دیر پہلے کھانے سے بلڈ پریشر کی سطح بڑھتی ہے جس کی وجہ تناﺅ کے ہارمونز کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ رات گئے کھانے سے جسم دن کی طرح خود کو ہائی الرٹ رکھتا ہے اور نیند جیسا سکون اسے محسوس نہیں ہوتا۔

محققین نے تحقیق کے دوران 721 افراد کا جائزہ لیا اور نتائج سے معلوم ہوا کہ سونے سے کچھ دیر پہلے کھانا کھانے والے افراد مین رات گئے بلڈ پریشر کی سطح میں تین گنا اضافہ دیکھا گیا۔

ہائی بلڈ پریشر ہارٹ اٹیک اور فالج جیسے امراض کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔

محققین نے مزید کہا کہ غذائی عادات صحت پر واضح اثرات مرتب کرتی ہیں، ناشتہ اور دوپہر کا کھانا ضروری ہے مگر رات کا کھانا جلد کھالینا زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔

یہ تحقیق روم میں جاری یورپین سوسائٹی آف کارڈیالوجی کانگریس میں پیش کیے گئے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024