• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سونی، موٹرولا، ایچ ٹی سی اور ہیواوے کے نئے اسمارٹ فونز متعارف

شائع September 1, 2016
سونی ایکسپیریا ایکس زی — فوٹو بشکریہ اینڈرائیڈ پولیس
سونی ایکسپیریا ایکس زی — فوٹو بشکریہ اینڈرائیڈ پولیس

موٹرولا، ایچ ٹی سی، ہیواوے اور سونی نے اپنے نئے اسمارٹ فونز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

یہ اعلان جرمن شہر برلن میں آئی ایف اے ٹیکنالوجی نمائش کے آغاز سے قبل کیے گئے۔

سونی فونز

سونی نے اپنا نیا فلیگ شپ فون ایکسپریا ایکس زی اور ایک درمیانے درجے کا فون ایکسپریا ایکس کامپیکٹ متعارف کرایا۔

تھری جی بی ریم، سنیپ ڈراگون 820 پراسیسر کے ساتھ اب کی بار سونی نے ایکس زی میں ڈیزائن کو بدلا ہے تاہم ہمیشہ کی طرح اس کی زیادہ توجہ فوٹوگرافی یا کیمرے پر رہی۔

5.2 انچ کے فون میں 23 میگا پکسلز کا کیمرہ ہے جس کی بیٹری 2900 ایم اے ایچ ہے جو پورا دن استعمال کی جاسکتی ہے، جبکہ مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ اور یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ کو بھی ڈیوائس کا حصہ بنایا گیا ہے، جبکہ سیلفی کے لیے بھی تیرہ میگا پکسلز کا کیمرہ دی اگیا ہے جو کم ترین روشنی میں بھی اچھی تصاویر لے سکتا ہے۔

اور ہاں یہ پہلا اینڈرائیڈ فون ہے جس مین فور کے ویڈیو شوٹ کا فیچر دیا گیا ہے، اس کی قیمت کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔

سونی کا دوسرا فون ایکس کامپیکٹ ہے جو 4.6 انچ اسکرین، 720p ڈسپلے، 2700 ایم اے ایچ بیٹری، 32 جی بی اسٹوریج، مائیکرو کارڈ سلاٹ، یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ، تھری جی بی ریم اور 23 میگا پکسلز رئیر کیمرہ وغیرہ موجود ہیں۔

ہیواوے فون

فوٹو بشکریہ ہیواوے
فوٹو بشکریہ ہیواوے

ہیواوے نے اپنی نئی فون سیریز نووا کو متعارف کرایا ہے جس کے دو ماڈلز پیش کیے گئے ہیں۔

نووا اور نووا پلس، جن میں سے نووا کی اسکرین پانچ انچ جبکہ دوسرے کی 5.5 انچ ہے، دیگر فیچرز لگ بھگ برابر ہیں یعنی اوکٹا کور 2 گیگاہرٹز سنیپ ڈراگون 625 چپ، تھری بی ریم، 32 جی بی اسٹوریج، 12 میگا پکسلز ایف 2.2 آپرچر رئیر کیمرہ، آٹھ میگا پکسلز فرنٹ کیمرہ۔

نووا فون کی بیٹری 3020 ایم اے ایچ جبکہ نووا پلس کی 3340 ایم اے ایچ ہے، دونوں میں اینڈرائیڈ مارش میلو آپریٹنگ سسٹم کو دیا گیا ہے۔

ایچ ٹی سی فون

فوٹو بشکریہ ایچ ٹی سی
فوٹو بشکریہ ایچ ٹی سی

ایچ ٹی سی کی جانب سے اپنے ون اے نائن سیریز کے نئے فون کو پیش کیا گیا جس کے بارے میں کمپنی کا کہنا ہے کہ اس میں بیٹری کو بہتر بنایا گیا ہے۔

آئی فون سے مشابہہ اس فون میں فنگر پرنٹ سنسر دیا گیا ہے جبکہ پانچ انچ اسکرین، تیرہ میگا پکسلز رئیر کیمرہ، پانچ میگا پکسلز فرنٹ کیمرہ اور دیگر فیچرز موجود ہیں۔

موٹرولا فون

فوٹو بشکریہ انگیجٹ ڈاٹ کام
فوٹو بشکریہ انگیجٹ ڈاٹ کام

موٹرولا نے موٹو زی پلے اسمارٹ فون متعارف کرایا جو رواں ماہ کو ہی فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

یہ موٹرولا کا موڈیولر فون ہے جس میں اوکٹا کور کوالکوم سنیپ ڈراگون 625 پراسیسر، تھری جی بی ریم، سولہ میگا پکسلز رئیر کیمرہ، اینڈرائیڈ مارش میلو آپریٹنگ سسٹم اور دیگر فیچرز دیئے گئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024