• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

کپل شرما کی کمائی بولی وڈ اداکاروں سے بھی زیادہ

شائع August 31, 2016
کپل شرما —۔فائل فوٹو
کپل شرما —۔فائل فوٹو

کہتے ہیں کسی کو ہنسانا کوئی آسان کام نہیں اور اگر ہندوستانی کامیڈین کپل شرما کی بات کی جائے تو واقعی اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے کیریئر میں کافی محنت کررہے ہیں۔

کپل شرما نے اپنے کیریئر کا آغاز رئیلٹی شو ’دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج‘ سے کیا تھا جس کے بعد انہوں نے متعدد مقابلے جیتے اور کئی مشہور مزاحیہ شوز کی میزبانی کی، جن میں کلرز چینل پر نشر ہونے والا ’کامیڈی نائٹس ود کپل‘ اور اب سونی ٹی وی پر نشر ہونے والا ’دی کپل شرما شو‘ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: کپل شرما کی شاندار انداز سے واپسی

ویسے تو فلم انڈسٹری کو ٹی وی انڈسٹری سے کافی بڑا مانا جاتا ہے تاہم اگر کپل شرما کی ماہانہ آمدنی کا جائزہ لیا جائے تو یقیناً بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور پرینیتی چوپڑا بھی ان سے پیچھے رہ جائیں۔

بولی وڈ لائف کی ایک رپورٹ کے مطابق کپل شرما سونی ٹی وی پر اپنے کامیڈی شو کی ہر قسط کے 60 سے 80 لاکھ ہندوستانی روپے کماتے ہیں، یعنی وہ ہر ماہ تقریباً 3 کروڑ سے 6 کروڑ ہندوستانی روپے معاوضہ حاصل کررہے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جہاں کپل شرما ہر ماہ اتنی رقم حاصل کرتے ہیں وہیں بولی وڈ کے کئی کامیاب اداکار سال میں ایک فلم میں کام کرکے یہ معاوضہ حاصل کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کپل شرما کی پہلی فلم کی ریکارڈ توڑ فروخت

شردہا کپور، عالیہ بھٹ، پرینیتی چوپڑا اور ٹائیگر شروف جیسے کئی اداکار ہیں جن کا معاوضہ کپل شرما سے کافی کم ہے۔

کپل شرما کامیڈی شو کے میزبان ہونے کے علاوہ کئی نامور برانڈز کی تشہیر بھی کرتے ہیں، ساتھ ساتھ وہ اپنا پروڈکشن ہاؤس بھی چلا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ان کی ڈیبیو بولی وڈ فلم ’کس کس کو پیار کروں‘ کو بھی مداحوں نے کافی پسند کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024