• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

وزیراعظم کی نااہلی، درخواست پر رجسٹرار کا اعتراض

شائع August 30, 2016

اسلام آباد: پاناما لیکس کے معاملے پر وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جماعت اسلامی (جے آئی) کی درخواستیں رجسٹرار نے اعتراض لگا کر واپس کردی۔

تحریک انصاف نے وزیراعظم کیخلاف درخواست کی واپسی کے رجسٹرار کے اقدام کے خلاف کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ادھر تحریک انصاف کی لیگل ٹیم نے اپیل کے لیے درخواست کی تیاری شروع کر دی۔

پی ٹی آئی نے گذشتہ روز سپریم کورٹ میں وزیراعظم نواز شریف، ان کے اہل خانہ، وزیر خزانہ اور کیپٹن صفدر کو کام سے روکنے کی درخواست دائر کی تھی۔

مزید پڑھیں: شریف خاندان کی 'آف شور' کمپنیوں کا انکشاف

رجسٹرار آفس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو سپریم کورٹ سے براہ راست رجوع نہیں کرنا چاہیے بلکہ انھیں سپریم کورٹ سے قبل متعلقہ فورم سے رجوع کرنا چاہیے تھا۔

ذرائع کے مطابق جو اعتراض جماعت اسلامی کی درخواست پر لگایا گیا تھا وہی پی ٹی آئی کی درخواست پر بھی لگایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز رجسٹرار سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے جماعت اسلامی کی درخواست پر بھی اعتراض عائد کر دیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے جماعت اسلامی کی درخواست پر اعتراض عائد کیا گیا کہ درخواست گزار نے پہلے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا۔

امیر جماعت اسلامی نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے درخواست دائر کی تھی، جس میں سپریم کورٹ سے ملک کی لوٹی گئی رقم کی واپسی اور آف شور کمپنیاں بنانے والوں کی گرفتاری کی استدعا کی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024