• KHI: Zuhr 12:35pm Asr 4:17pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 3:32pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 3:31pm
  • KHI: Zuhr 12:35pm Asr 4:17pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 3:32pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 3:31pm

'اے دل ہے مشکل': فواد، رنبیر کی ایشوریا کیلئے لڑائی؟

شائع August 30, 2016
فواد خان اور رنبیر کپور—۔فائل فوٹو
فواد خان اور رنبیر کپور—۔فائل فوٹو

کرن جوہر کی نئی فلم 'اے دل ہے مشکل' کا پہلا ٹیزر ریلیز کردیا گیا، لیکن اسے دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ یہ وہی پرانی محبت کی تکون پر مشتمل فلم ہوگی، لیکن ہم پاکستانیوں کے لیے یہ اس لحاظ سے اب بھی دلچسپی کی حامل ہے کہ اس میں آپ کے اور ہمارے بلکہ ہم سب کے فیورٹ فواد خان بھی نظر آئیں گے۔

اے دل ہے مشکل کی کاسٹ میں رنبیر کپور، انوشکا شرما اور ایشوریا رائے بچن مرکزی کردار میں نظر آئیں گی جبکہ فواد خان اس فلم میں مختصر کردار کریں گے۔

اس حوالے سے ایک انٹرویو کے دوران کرن جوہر کا کہنا تھا، ’مجھے فواد خان کے ساتھ کام کرنے میں بے حد مزہ آیا، ان کا فلم میں ایک مختصر کردار ہے لیکن یہ کردار کافی خاص ہے، جس پر فلم کی کہانی بہت حد تک مبنی ہے‘۔

مزید پڑھیں:خوشی ہے فواد نے میری فلم میں کام کیا، کرن

فلم کے ٹیزر کو دیکھ کر بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ فواد اور رنبیر، ایشوریا رائے کے لیے آپس میں لڑ رہے ہیں، لیکن اصل کہانی فلم دیکھنے پر ہی معلوم ہوگی۔

کرن جوہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم کے پوسٹرز بھی شیئر کیے۔

'اے دل ہے مشکل' بظاہر کرن جوہر کی ایک لو اسٹوری فلم معلوم ہوتی ہے، لیکن ایسا کیسے ہوسکتا ہے کہ اس میں شاہ رخ خان نہ ہوں۔

ڈی این اے انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پہلے سیف علی خان نے بھی اس فلم میں مختصر کردار ادا کرنا تھا اور انھوں نے اس کی شوٹنگ کا آغاز بھی کردیا تھا لیکن انجری کے باعث وہ مزید شوٹنگ کرنے کے قابل نہ رہے، جس کے بعد یہ کردار اب شار رخ خان ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: فواد خان کرن جوہر کی فلم میں کاسٹ

ذرائع کے مطابق شاہ رخ اس فلم میں ایشوریا رائے بچن کے شوہر کا کردار ادا کریں گے جس کی وفات کے بعد وہ رنبیر کپور کے کردار کے قریب ہوجاتی ہیں۔

یہاں تک تو کہانی کچھ کچھ دلچسپ معلوم ہوتی ہے، لیکن مکمل فلم دیکھنے کے لیے آپ کو رواں برس 28 اکتوبر تک اس کے ریلیز ہونے کا انتظار کرنا پڑے گا۔

کارٹون

کارٹون : 1 جنوری 2025
کارٹون : 31 دسمبر 2024