• KHI: Asr 4:49pm Maghrib 6:26pm
  • LHR: Asr 4:11pm Maghrib 5:50pm
  • ISB: Asr 4:13pm Maghrib 5:52pm
  • KHI: Asr 4:49pm Maghrib 6:26pm
  • LHR: Asr 4:11pm Maghrib 5:50pm
  • ISB: Asr 4:13pm Maghrib 5:52pm

عید کیلئے قربانی کے جانور آنا شروع

شائع August 30, 2016

عید قرباں یعنی عید الاضحیٰ کا چاند دیکھنے کے لیے ابھی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بھی نہیں ہوا لیکن ملک کے مختلف علاقوں میں جانوروں کی منڈیاں لگنا شروع ہو گئیں۔

اکثر شہری علاقوں میں دیہاتوں سے جانور لائے جا رہے ہیں جو خاص طور پر عید پر قربانی کے لیے پالے جاتے ہیں۔

سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے ملک بھر کی مویشی منڈیوں میں گہما گہمی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

بیوپاری گائیں، اونٹ، بکروں اور دیگر جانوروں کو فروخت کے لیے منڈیوں میں لے جا رہے ہیں، جہاں یہ خریداروں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

جیسے جیسے عید قریب آتی ہے، ویسے ہی قربانی کے جانوروں کی سجاوٹ بھی اپنے عروج پر پہنچ جاتی ہے، خاص طور پر بچے تو جانوروں کو سجا سنوار کر انھیں سیر کروانے کے خواہش مند نظر آتے ہیں۔

ملتان میں کئی چھوٹے بڑے بیوپاری اپنے جانور منڈی میں لا چکے ہیں — فوٹو/اے پی
ملتان میں کئی چھوٹے بڑے بیوپاری اپنے جانور منڈی میں لا چکے ہیں — فوٹو/اے پی