• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

‘حاملہ خواتین ریمپ پر اُڑ بھی سکتی ہیں‘

شائع August 29, 2016
بولی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان — فوٹو/ فائل
بولی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان — فوٹو/ فائل

بولی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے حال ہی میں ہندوستان کے نامور فیشن شو لیکمے میں ڈیزائنر سبیاسچی مکھرجی کے ملبوسات کی نمائش کے لیے ریمپ پر واک کی۔

واضح رہے کہ کرینہ کپور امید سے ہیں اور جلد ہی ماں بننے والی ہیں۔

فیشن شو کے دوران کرینہ سبیاسچی کی کلیکشن کی 'شو اسٹاپر' کے طور پر نظر آئیں۔

انڈیا ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق فیشن شو کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کرینہ کا کہنا تھا کہ یہ لمحہ ان کے لیے بہت خاص ہے کیوں کہ انہوں نے پہلی بار اپنے ہونے والے بچے کے ساتھ ریمپ پر واک کی۔

مزید پڑھیں: میرے ماں بننے کی خبر کو تماشا نہ بنائیں، کرینہ

کرینہ نے کہا ’یہ لمحہ میرے لیے یادگار رہے گا، میرے لیے یہ وقت کافی جذباتی بھی ہے اور میں ہمیشہ اس شو کو یاد رکھوں گی‘۔

Kareena Kapoor Khan ending Lakmé Fashion Week in the Grand Finale wearing @sabyasachiofficial and flaunting that baby bump 😍✨💚

A video posted by • Bollywood Fan Club • (@bollywoodhijunoon) on

اداکارہ کا اپنے ماں بننے کے حوالے سے کہنا تھا کہ ’میں ریمپ پر بہت خوش اور پر اعتماد تھی، ایک حاملہ خاتون ریمپ پر واک کرنے کے ساتھ ساتھ اڑ بھی سکتی ہے، میرے لیے ماں بننا بالکل نارمل سی بات ہے اور جہاں تک بات میرے کام کی ہے تو یہ میرا جنون ہے اور میں جب تک زندہ ہوں اداکاری کروں گی‘۔

واضح رہے کہ کرینہ کپور خان نے ڈیزائنر سبیاسچی کے ساتھ پہلی بار کام کیا ہے اور ڈیزائنر نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ مستقبل میں بھی کرینہ کے ساتھ کام کریں۔

یہ بھی پڑھیں: سیف نے کرینہ کے 'ماں' بننے کی تاریخ بتادی

سبیاسچی کا کہنا تھا کہ ’کرینہ کافی خوبصورت ہیں اور انہوں نے میرے ملبوسات کو پہن کر اسے مزید دلکش بنادیا ہے، مجھے امید ہے کہ ہم ایک ساتھ آگے بھی کام کریں‘۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024