• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm

سادہ چاول موٹاپے کے خلاف مفید

شائع August 29, 2016
یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی— کریٹیو کامنز فوٹو
یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی— کریٹیو کامنز فوٹو

اگر تو آپ سفید چاول کھانے کے شوقین ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ یہ موٹاپے سے بچاﺅ میں مدد دینے والی غذا ہے۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

آرسیرو یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق نشاستہ کی مزاحمت کرنے والے کاربوہائیڈریٹس کا استعمال موٹاپے کے کنٹرول میں رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

یہ کاربوہائیڈریٹس بیج، اجناس، سفید چاول اور پاستا وغیرہ میں پایا جاتا ہے۔

تحقیق کے مطابق یہ کاربوہائیڈریٹس دیر سے ہضم ہوتے ہیں اور معدے میں فیٹی ایسڈز میں تبدیل ہوجاتے ہیں، جنھیں ہمارا جسم توانائی کے طور پر جلاتا ہے۔

یہ کاربوہائیڈریٹس سفید ڈبل روٹی یا میٹھی اشیاءمیں پائے جانے والے کاربوہائیڈریٹس سے مختلف ہوتے ہیں جو فوری طور پر جسم میں جذب ہوکر جلنے کی بجائے چربی کا ذخیرہ کرتے ہیں اور موٹاپے کا باعث بنتے ہیں۔

اس تحقیق میں پہلی بار یہ بات سامنے آئی ہے کہ سفید چاول اور پاستا میں موٹاپے سے تحفظ دینے والے کاربوہائیڈریٹس پائے جاتے ہیں اور سادہ چاول کا اکثر استعمال موٹاپے سے تحفظ میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ جب نشاستہ کی مزاحمت کرنے والی غذا کا استعمال کیا جاتا ہے تو پیٹ جلد بھر جاتا ہے، جس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ آپ زیادہ کھانے سے قاصر رہتے ہیں۔

محققین کا کہنا تھا کہ اس طرح کے کاربوہائیڈریٹس پر مشتمل غذا جسمانی توانائی کا باعث بنتی ہے اور چربی کو گھلاتی ہے۔

یہ تحقیق طبی جریدے نیوٹریشن جرنل میں شائع ہوئی۔

تبصرے (1) بند ہیں

AMEER HAMZA MENGAL Aug 30, 2016 01:20pm
I Like all the articles regarding wealth, because I am a fat man and I like to become fit , and slim. After reading these articles I will try to use fruits, vegitables and rice for my good health.I like your page very much. On last i request kindly send me nice tips for healthy life on my E mail address. Thanks.

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024