• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

شانگلہ: پولیس کارروائی میں 3 'دہشت گرد' گرفتار

شائع August 28, 2016
شانگلہ کے علاقے چلاس میں کارروائی کے دوران پولیس کو ملنے والا اسلحہ — فوٹو: عمر باچا
شانگلہ کے علاقے چلاس میں کارروائی کے دوران پولیس کو ملنے والا اسلحہ — فوٹو: عمر باچا

شانگلہ: صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ میں پولیس نے ایک کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرکے 3 'دہشت گردوں' کو گرفتار کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دیامر پولیس نے چلاس کے علاقے میں ایک گاڑی کو روکا جس سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔

سینئر سپریٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) دیامر شعیب خرم جانباز کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے گرفتار تینوں ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، جن کی شناخت مقبول، ظفر اللہ اور سمیع اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر ایک سفید کرولا کار کو چلاس کے علاقے میں روکا تھا اور اس کار کی سرچنگ کے دوران ایک ایس ایم جی، ایک 12 بور رائفل، ایک ایم 16 رائفل اور ان کے 850 راؤنڈ برآمد کئے گیے۔

پولیس کارروائی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایس ایس پی دیامر شعیب خرم جانباز نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران 3 'دہشت گردوں' کو گرفتار کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گرفتار کیے جانے والے تینوں 'دہشت گرد' سگے بھائی ہیں اور وہ مطلوب دہشت گرد مجیب الرحمٰن کے قریبی عزیز ہیں، جس کے سرکی قیمت حکومت نے 20 لاکھ روپے مقرر کر رکھی ہے۔

سینئر پولیس افسر کا کہنا تھا کہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان سے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024