• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

شاہد کپور کے گھر بیٹی کی پیدائش

شائع August 26, 2016 اپ ڈیٹ August 27, 2016
شاہد کپور اور میرا کپور شادی کے موقع پر — فوٹو بشکریہ بولی وڈ لائف
شاہد کپور اور میرا کپور شادی کے موقع پر — فوٹو بشکریہ بولی وڈ لائف

بولی وڈ اسٹار شاہد کپور اور ان کی اہلیہ میرا کپور کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

شاہد کپور نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام کے ذریعے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔

خیال رہے کہ شاہد اور میرا کپور کی شادی جولائی 2015 میں ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں : شاہد کپور شادی کے بندھن میں بندھ گئے

شاہد کپور نے اپنے ٹوئٹر پیغام پر بیٹی کی پیدائش کا بتاتے ہوئے کہا 'خوشی کے اظہار کے لیے الفاظ نہیں مل رہے، آپ سب کی نیک خواہشات پر میں شکریہ ادا کرتا ہوں'۔

میرا کپور بچی کی پیدائش کے لیے 24 اگست کو ہسپتال میں داخل ہوئی تھیں۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق ماں اور بیٹی صحت مند ہیں اور انہیں ایک یا دو روز میں گھر جانے کی اجازت مل جائے گی۔

35 سالہ شاہد کپور نے ایک ڈانسر کی حیثیت سے 1997 میں دل تو پاگل ہے، کے ذریعے بولی وڈ میں ڈیبیو کیا تھا، تاہم انہیں بطور ہیرو پہلی فلم میں کام کرنے کا موقع 2003 میں عشق وشق میں ملا، جس کے بعد فدا، دیوانے ہوئے پاگل، 36 چائنا ٹاﺅن، واوہ، جب وی میٹ، کمینے، حیدر اور اڑتا پنجاب جیسی ہٹ فلمیں بھی دیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024