• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ایپل اسنیپ چیٹ جیسی ایپ بنانے میں مصروف

شائع August 26, 2016
— کریٹیو کامنز فوٹو
— کریٹیو کامنز فوٹو

اگر آپ انسٹاگرام یا اسنیپ چیٹ جیسی ویڈیو ایڈیٹنگ اور شیئرنگ ایپس سے بیزار ہوچکے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ آئی فون بنانے والی کمپنی ایپل بھی اب اس میدان میں قدم رکھنے والی ہے۔

بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایپل ایسی ویڈیو شیئرنگ ایپ بنانے میں مصروف ہے جو اسنیپ چیٹ سے ملتی جلتی ہے جس سے آئی فون صارفین کو جلد ویڈیو ریکارڈ کرنے، فلٹرز کے استعمال اور پیغامات بھیجنے کا موقع ملے گا۔

رپورٹ کے مطابق اس ایپ میں ویڈیو شوٹ کرنے سے لے کر شیئرنگ تک سب کام ایک منٹ کے اندر ہوجائے گا اور استعمال کے لیے صرف ایک ہاتھ ہی کافی ہوگا۔

اسنیپ چیٹ اور انسٹاگرام بہت زیادہ مقبول ہیں اور ایپل کی خواہش ہے کہ وہ اس طرح کے مواد کی شیئرنگ اپنے سافٹ ویئر میں کرے۔

یہ ایپ آئندہ سال متعارف کرائے جانے کا امکان ہے اور ہوسکتا ہے کہ اسے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی پیش کیا جائے کیونکہ اسے ایک خودمختار ایپ کی شکل دی جائے گی۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس ایپ میں پروایکٹو اسسٹنس کو بہتر بنائے جائے گا تاکہ صارفین اپنے قریبی دوستوں اور رشتے داروں سے رابطے میں رہ سکیں جبکہ سنگل پینلز کے باعث کسی مخصوص فرد کے تمام ٹیکسٹ کا جائزہ بھی ایک ہی جگہ لیا جاسکے گا۔

ایپل ابھی تک اپلیکیشنز اور سروسز کے شعبے میں بہت پیچھے ہے بلکہ اکثر افراد آئی فون میں اس کی تیار کردہ ایپس کو ہی پسند نہیں کرتے، تاہم ہارڈویئر آئی فونز کی فروخت کو گرنے نہیں دیتا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024