• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سلمان اور میں صرف دوست ہیں، یولیہ وانتور

شائع August 25, 2016
یولیہ وانتور اور سلمان خان — فوٹو/ فائل
یولیہ وانتور اور سلمان خان — فوٹو/ فائل

بولی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان اور یولیہ وانتور کے رشتے کی خبریں کافی عرصے سے میڈیا میں گردش کر رہی ہیں، تاہم یولیہ نے سلمان خان کو صرف ایک اچھا دوست قرار دے دیا۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق یولیہ نے حال ہی میں ایک میگزین کو انٹرویو دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ سلمان اور ان کے درمیان ایسا کچھ نہیں ہے جیسا میڈیا اپنی رپورٹس میں پیش کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: سلمان خان کا یولیہ کے ساتھ اپنے رشتے کا اعلان؟

یولیہ کے مطابق سلمان خان صرف ان کے اچھے دوست ہیں اور کچھ نہیں۔

جب یولیہ سے سلمان اور ان کی شادی کے حوالے سے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہر چیز اپنے صحیح وقت پر ہی ہوتی ہے، باقی سب صرف قیاس آرائیاں ہیں۔

یولیہ وانتور رومانیہ سے تعلق رکھنے والی ایک ٹی وی میزبان ہیں جو اپنے کیرئیر میں ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ ٹی وی ڈراموں کا بھی حصہ بن چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شادی کرنے کے لیے بے تاب ہوں، سلمان

کچھ ماہ قبل سلمان خان نے اپنی قریبی دوست اور ساتھی اداکار پریتی زنٹا کی شادی کی تقریب میں پہلی مرتبہ یولیہ کے ہمراہ شرکت کی تھی جہاں انہوں نے یولیہ کا تعارف اپنے تمام دوستوں سے کروایا تھا جن میں شاہ رخ خان اور ابھیشیک بچن شامل تھے۔

سلمان خان کے ساتھ ساتھ یولیہ ان کے خاندان سے بھی کافی قریب ہیں اور دبنگ خان کی فلموں کی شوٹنگ کے دوران بھی ان کے ساتھ موجود رہتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024