• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کنگنا اور شاہ رخ، سنجے لیلا کی فلم میں کاسٹ

شائع August 25, 2016
بولی وڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ — فوٹو/ پبلسٹی
بولی وڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ — فوٹو/ پبلسٹی

بولی وڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ شوبز کی ان چند اداکاراؤں میں سے ایک ہیں، جنھوں نے اپنی فلموں کی کامیابی کے لیے کسی بڑے اداکار کا سہارا نہیں لیا اور نہ ہی کبھی بولی وڈ خانز کے ساتھ فلم کرنے میں دلچسپی لیتی نظر آئیں تاہم اب چیزیں تبدیل ہورہی ہیں۔

اگر فلم سنجے لیلا بھنسالی کی ہو اور اس میں شاہ رخ خان مرکزی کردار ادا کریں تو کون سی اداکارہ فلم سے انکار کرسکتی ہے؟

مزید پڑھیں: سلمان کے ساتھ فلم سے کنگنا کی معذرت

ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق کنگنا رناوٹ اور شاہ رخ خان ایک ساتھ پہلی بار سنجے لیلا بھنسالی کی ایک فلم میں کام کرتے نظر آئیں گے۔

کنگنا نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’سنجے سر نے مجھ سے فلم کے حوالے سے بات کی تھی، انہوں نے کہا تھا کہ وہ میرے اور شاہ رخ سر کے ساتھ ایک فلم بنانا چاہتے ہیں، لیکن اس کے بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، ایسا نہیں ہے کہ میں شاہ رخ خان کے ساتھ کل ہی کام کرتی نظر آؤں گی، ابھی اس میں کافی وقت درکار ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: کنگنا کے نیشنل ایوارڈ پر بولی وڈ ناخوش؟

کنگنا کا مزید کہنا تھا ’ایک اداکارہ ہونے کی حیثیت سے میں خود کو کافی خوش قسمت تصور کرتی ہوں کہ مجھے یہ مواقع مل رہے ہیں، میری فلمیں زیادہ فیشن پر مبنی نہیں ہوتی، پر مجھے خوشی ہے کہ میں ملک میں موجود بہترین فنکاروں کے ساتھ کام کرتی نظر آؤں گی‘۔

30 سالہ اداکارہ اپنے کیریئر میں اب تک 3 نیشنل ایوارڈز حاصل کرچکی ہیں جو بہت جلد فلم ’رانی لکشمی بائی‘ میں کام کرتی نظر آئیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024