• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

کرینہ ’ویرے دی ویڈنگ‘ سے باہر؟

شائع August 23, 2016
بولی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان — فوٹو /فائل
بولی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان — فوٹو /فائل

بولی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان بہت جلد سونم کپور کی بہن ریہا کپور کی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ کی شوٹنگ کا آغاز کرنے جارہی تھیں تاہم اب خبریں ہیں کہ اداکارہ نے اس فلم میں کام کرنے سے معذرت کرلی ہے۔

بولی وڈ لائف کی ایک رپورٹ کے مطابق کرینہ کپور خان کو اپنی صحت کے مسائل کے باعث اس فلم کی شوٹنگ مشکل لگ رہی ہے جس کی وجہ سے وہ اس فلم سے کنارہ کشی اختیار کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: ویرے دی ویڈنگ: 'لڑکیوں کی زندگی پر مبنی پہلی فلم'

واضح رہے کہ اس سال کے آخر میں کرینہ کپور اور سیف علی خان کے گھر پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے اور اداکارہ اسی دوران اپنی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ کی شوٹنگ کا آغاز بھی کرنے جارہی تھیں۔

تاہم اب خبریں ہیں کہ کرینہ نے اس فلم سے معذرت کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میرے ماں بننے کی خبر کو تماشا نہ بنائیں، کرینہ

قریبی ذرائع کے مطابق کرینہ کا کہنا تھا کہ اگر انہوں نے ایک بار شوٹنگ کا آغاز کردیا اور ان کی صحت ٹھیک نہیں رہی تو پروڈیوسرز کو ان کا انتظار کرنا پڑے گا، جس کی وجہ سے فلم کی ریلیز میں تاخیر بھی ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ میں سونم کپور بھی معاون اداکارہ کا کردار کرتی نظر آئیں گی، اب دیکھنا یہ ہے کہ اگر یہ خبر سچ ہے تو کرینہ کی جگہ کون سی اداکارہ اس فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024