• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

سام سنگ کا استعمال شدہ فونز فروخت کرنے کا منصوبہ

شائع August 22, 2016
گلیکسی نوٹ 7 — فوٹو بشکریہ سام سنگ
گلیکسی نوٹ 7 — فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ کی جانب سے اپنے مہنگے فلیگ شپ اسمارٹ فونز کو سستی قیمت پر فروخت کرنے کے ایک نئے پروگرام کو شروع کیا جارہا ہے۔

خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق سام سنگ کی جانب سے اپنے مہنگے مگر استعمال شدہ فونز کو فروخت کرنے کی تیاری کی جارہی ہے جس پر عملدرآمد آئندہ سال سے شروع ہوگا۔

سام سنگ کے ذرائع کے مطابق " اس پروگرام کے تحت امریکا اور جنوبی کوریا جیسی مارکیٹوں میں اپ گریڈ پروگرامز کے تحت واپس کیے جانے والے فونز کو دیگر ممالک کے صارفین کو کم قیمت میں فروخت کیا جائے گا"۔

سام سنگ کی جانب سے مختلف مارکیٹس میں ہر سال ایک اسکیم کے تحت فون اپ گریڈ کرنے کا موقع دیا جاتا ہے اور صارفین اپنے فونز دیکر نئے آنے والی ڈیوائس کو کچھ روپے اضافی دیکر خرید لیتے ہیں۔

تاہم بھی یہ واضح نہیں کہ ان استعمال شدہ فونز پر کتنی رعایت دی جائے گی اور کن ممالک کے صارفین اس سے مستفید ہوسکیں گے۔

تاہم پاکستان جیسے ممالک کے صارفین کے لیے یہ پروگرام کافی فائدہ مند ہے جو ابھی گلیکسی ایس سیون اور گلیکسی نوٹ سیون جیسے بہترین اسمارٹ فونز کو خریدنے کی سکت نہیں رکھتے جو 800 سے 900 ڈالرز کے ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ سام سنگ کی جانب سے اپنے فلیگ شپ فونز کو دوبارہ فروخت کرنا انڈیا اور پاکستان جیسی مارکیٹوں میں آگے رکھنے میں مدد دے گا، جہاں ایک اوسط اسمارٹ فون کی قیمت 70 ڈالرز ہے۔

یقیناً صارفین بھی گلیکسی ایس سیریز اور نوٹ سیریز کو دیگر کمپنیوں کے مقابلے پر ترجیح دے کر کم قیمت پر خریدنا زیادہ پسند کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024