• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

شاہ رخ خان کیلئے ’پشاوری چپل‘ کا تحفہ

شائع August 22, 2016
شاہ رخ خان —۔فائل فوٹو/ اے ایف پی
شاہ رخ خان —۔فائل فوٹو/ اے ایف پی

پشاور: اگر خیبر پختونخوا کے دارالحکومت کی بات کی جائے تو پشاوری چپل کا خیال ذہن میں ضرور آتا ہے جو یہاں کی ایک اہم روایت ہے اور اب اس کی دھوم بولی وڈ تک جا پہنچی ہے۔

پشاوری چپل کے معروف کاریگر اور مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے جہانگیر مہمند کا کہنا ہے کہ بولی وڈ اسٹار شاہ رخ خان کی جانب سے ان کی ایک کزن نے پشاوری چپل بنانے کا آرڈر دیا ہے۔

کاریگر کے مطابق انہیں 2 جوڑیاں بنانے کا آرڈر ملا تھا، جس کی وہ قیمت وصول کریں گے جبکہ ایک جوڑی انہوں نے اپنی جانب سے شاہ رخ خان کو تحفے میں دینے کے لیے تیار کی ہے اور یہ ہرن کی کھال سے تیار کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ’رئیس‘ کے اداکاروں سے سیکھنے کو ملے گا،شاہ رخ

کاریگر کا دعویٰ ہے کہ شاہ رخ خان نے اپنی آنے والی فلم ’رئیس‘ میں بھی ان کی بنائی ہوئی پشاوری چپل پہنی ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے لیے پشاوری چپل تیار کرنے والے پشاور کے ایک کاریگر نے بھی شاہ رخ خان کے لیے پشاوری چپل کی 3 جوڑیاں تیار کرنے کا دعویٰ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ انھیں بھی شاہ رخ خان کی پشاور میں موجود ایک کزن نے 2 پشاوری چپل کا آرڈر دیا تھا تاہم انھوں نے بھی اپنی جانب سے ایک اضافی چوڑی تیار کررکھی ہے۔

شاہ رخ خان نے فلم 'رئیس' میں پشاوری چپل پہن رکھی ہے—۔
شاہ رخ خان نے فلم 'رئیس' میں پشاوری چپل پہن رکھی ہے—۔

اس سے قبل شاہ رخ خان اپنے کئی انٹرویوز میں اس بات کا ذکر بھی کرچکے ہیں کہ ان کا تعلق پشاور سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ، ماہرہ کی 'رئیس' ریلیز سے قبل تنازع کا شکار

واضح رہے کہ فلم ’رئیس‘ میں شاہ رخ خان ایک گجراتی گینگسٹر کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، ان کے ساتھ پاکستانی کامیاب اداکارہ ماہرہ خان بھی اس فلم سے بولی وڈ میں ڈیبیو کریں گی، جبکہ نوازالدین صدیقی اس فلم میں ایک پولیس افسر کا کردار کرتے نظر آئیں گے۔

فلم ’رئیس‘ اگلے سال 26 جنوری کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024