• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

دنیا کو جھنجھوڑنے والے شامی بچے کا بھائی چل بسا

شائع August 21, 2016
دائیں جانب عمران دانش امداد کا منتظر جب کہ بائیں جانب علی دانش جو اب دنیا میں نہیں رہا—فوٹو بشکریہ ٹیلی گراف
دائیں جانب عمران دانش امداد کا منتظر جب کہ بائیں جانب علی دانش جو اب دنیا میں نہیں رہا—فوٹو بشکریہ ٹیلی گراف

عمان: شام کے شہر حلب میں ہونے والی بمباری میں زخمی ہونے والے 5 سالہ بچے عمران دانش کا بھائی 10 سالہ علی دانش زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

عمران دانش کو بمباری کے نتیجے میں تباہ ہونے والے گھر کے ملبے سے نکال کر ایمبولنس میں رکھنے کی وڈیو اور تصاویر نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔

امریکی ٹی وی سی این این کی رپورٹ کے مطابق حلب میڈیکل سینٹر کے ڈائریکٹر یوسف صادق نے علی کی موت کی تصدیق کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک اور شامی بچے کی تصویر نے دنیا کو ہلا دیا

ان کا کہنا ہے کہ علی بمباری میں شدید زخمی ہوا تھا اور اس کی حالت تشویش ناک تھی، تین دن تک زندگی و موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد وہ جان کی بازی ہار گیا۔

انہوں نے بتایا کہ علی اور عمران کی والدہ بھی زیر علاج ہیں کیوں کہ وہ بھی حملے میں شدید زخمی ہوئی تھیں۔

عمران دانش کا علاج کرنے والے ڈاکٹر ابو رسول کا کہنا ہے کہ عمران کی حالت پہلے سے بہتر ہے اور ہمیں امید ہے کہ اب وہ پہلے سے بہتر حالات میں اپنی زندگی گزارے گا۔

مزید پڑھیں: شام کو اولمپکس جتنی ہی اہمیت دے دیں؟

انہوں نے کہا کہ عمران کا بھائی، جس کی کوئی تصویر دنیا نے نہیں دیکھی نہ اس کا کسی نے تذکرہ کیا، اب وہ دنیا میں نہیں رہا۔

انہوں نے بتایا کہ حملے کے بعد عمران کو پہلے ملبے سے نکالا گیا تھا جبکہ علی کو نکالنے میں تھوڑی تاخیر ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ شام کے صوبہ حلب میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 448 تک جاپہنچی ہے۔


کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024