• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

دپیکا کا بولی وڈ میں سب سے بڑا افسوس

شائع August 18, 2016
فوٹو بشکریہ — دپیکا پڈوکون / انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ — دپیکا پڈوکون / انسٹاگرام

دپیکا پڈوکون بولی وڈ کی کامیاب اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ مہنگی ترین اداکارہ بھی مانی جاتی ہیں جو اس وقت بولی وڈ کے ساتھ ہولی وڈ میں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں۔

دپیکا کی بڑھتی مقبولیت اور کامیابی کو دیکھ کر ہر کسی کا یہی ماننا ہوگا کہ اداکارہ کے پاس شاید سب کچھ ہے تاہم دپیکا کے مطابق انہیں بولی وڈ میں ایک کام نہ کرنے کا ہمیشہ افسوس رہے گا۔

مزید پڑھیں: دپیکا سب سے مہنگی اداکارہ

فلم فیئر کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں یش چوپڑا کے ساتھ کام نہ کرنے کا ہمیشہ افسوس رہے گا۔

دپیکا نے کہا ’کاش میں یش چوپڑا کے ساتھ کام کرسکتی، وہ مجھ سے بہت قریب تھے اور میں بھی ان سے کافی قریب تھی‘۔

واضح رہے کہ بولی وڈ کے کامیاب فلم ساز اورہدایت کار یش چوپڑا ڈینگی بخار کے باعث 21 اکتوبر 2012 کو ممبئی میں انتقال کر گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: یش چوپڑا انتقال کرگئے

دلچسپ بات یہ ہے کہ دپیکا پڈوکون کو یش جوپڑا کی ہدایت میں بنی فلم ’جب تک ہے جاں‘ میں مرکزی کردار کرنے کی آفر ملی تھی جس سے اداکارہ نے معذرت کرلی تھی جس کے بعد یہ کردار کترینہ کیف نے ادا کیا۔

فلم ’جب تک ہے جاں‘ یش چوپڑا کی زندگی کی آخری فلم بھی ثابت ہوئی تھی جس نے باکس آفس پر بڑی کامیابی حاصل کی۔

دپیکا پڈوکون اس وقت فلم ’پدماوتی‘ میں کام میں مصروف ہیں جس کی ہدایات سنجے لیلا بھنسالی دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دپیکا-رنویر، سنجے لیلا بھنسالی کی ایک اور فلم میں اکھٹے

دپیکا کی پہلی ہولی وڈ فلم ’ٹرپل ایکس: دی ریٹرن آف زینڈر کیج‘ اگلے سال جنوری میں ریلیز کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024