• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm

"آج وہ کشمیر ہے محکوم و مجبور و فقیر"

شائع August 16, 2016

ہندوستان کے 70 یوم آزادی کو جموں و کشمیر کی مظلوم عوام نے یوم سیاہ کے طور پر منایا۔

جہاں پورا ہندوستان یوم آزادی کی خوشیاں منارہا تھا، وہیں وادئ کشمیر میں کرفیو نافذ تھا، تاکہ کشمیری عوام ہندوستان کے خلاف احتجاج نہ کرسکے۔

15 اگست کو جموں و کشمیر میں موجود ہندوستانی فوجیوں نے تو یوم آزادی منایا تاہم وادئ کے حریت رہنماؤں نے اسے یوم سیاہ قرار دیا۔

ہندوستان کی جانب سے جموں و کشمیر کی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے سری نگر میں ہونے والی یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کی۔

دوسری جانب گذشتہ 37 روز سے جاری کشیدگی کے دوران ہندوستانی فوج کا نشانہ بننے والے نہتے کشمیریوں کی ہلاکتوں کی تعداد 70 سے زائد ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ 8 جولائی کو نوجوان کشمیری حریت پسند برہان مظفر وانی کی ہلاکت کے بعد وادئ میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا، مذکورہ مظاہروں اور احتجاج میں اب تک ہندوستانی سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 5000 سے زائد کشمیری زخمی ہوچکے ہیں۔

گذشتہ صدی کے آغاز میں برصغیر پاک و ہند کے معروف شاعر علامہ محمد اقبال نے کہا تھا کہ "آج وہ کشمیر ہے محکوم و مجبور و فقیر، کل جسے اہل نظر کہتے تھے ایرانِ صغیر"، اور شاعر مشرق کا یہ شعر جموں و کشمیر کے موجودہ حالات پر بالکل صادق آتا ہے۔

وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی سے پرچم کشائی کی تقریب کے دوران ہندوستانی جھنڈا نیچے گر گیا — فوٹو/ اے پی
وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی سے پرچم کشائی کی تقریب کے دوران ہندوستانی جھنڈا نیچے گر گیا — فوٹو/ اے پی
ہندوستان کے 70 یوم آزادی کو جموں و کشمیر کی مظلوم عوام نے یوم سیاہ کے طور پر منایا — فوٹو/ رائٹرز
ہندوستان کے 70 یوم آزادی کو جموں و کشمیر کی مظلوم عوام نے یوم سیاہ کے طور پر منایا — فوٹو/ رائٹرز
ہندوستان کے یوم آزادی پر وادئ میں فورسز کی جانب سے کشمیری عوام کے خلاف کیا جانے والا آپریشن — فوٹو/ اے ایف پی
ہندوستان کے یوم آزادی پر وادئ میں فورسز کی جانب سے کشمیری عوام کے خلاف کیا جانے والا آپریشن — فوٹو/ اے ایف پی
ہندوستانی فورسز سری نگر میں میبنہ آپریشن میں مصروف ہیں — فوٹو/ اے ایف پی
ہندوستانی فورسز سری نگر میں میبنہ آپریشن میں مصروف ہیں — فوٹو/ اے ایف پی
ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے 16 سالہ کشمیری لڑکے کے جنازے میں کشمیری عوام کی بڑی تعداد شریک ہے — فوٹو/ اے ایف پی
ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے 16 سالہ کشمیری لڑکے کے جنازے میں کشمیری عوام کی بڑی تعداد شریک ہے — فوٹو/ اے ایف پی
کشمیر میں موجود ہندوستانی فوج نے تو یوم آزادی منایا تاہم وہاں کی عوام نے اسے یوم سیاہ قرار دیا — فوٹو/ اے پی
کشمیر میں موجود ہندوستانی فوج نے تو یوم آزادی منایا تاہم وہاں کی عوام نے اسے یوم سیاہ قرار دیا — فوٹو/ اے پی
ہندوستان کے یوم آزادی کے موقع پر کشمیریوں نے احتجاج کے دوران ہندوستانی پرچم کو آگ لگادی — فوٹو/ رائٹرز
ہندوستان کے یوم آزادی کے موقع پر کشمیریوں نے احتجاج کے دوران ہندوستانی پرچم کو آگ لگادی — فوٹو/ رائٹرز
احتجاج کے دوران کشمیروں نے پاکستانی پرچم اٹھائے رکھے — فوٹو/ اے ایف پی
احتجاج کے دوران کشمیروں نے پاکستانی پرچم اٹھائے رکھے — فوٹو/ اے ایف پی