قائداعظم کا گمنام سپاہی
قیام پاکستان میں کئی گمنام سپاہیوں نے قائداعظم کے شانہ بشانہ جدوجہد کی اور ان گمنام سپاہوں میں پشاور کا عبدالقدیر نجفی بھی شامل ہیں جو آج وطن کی حالت پر افسردہ نظر آتے ہیں۔
کالی شیروانی اور سر پر جناح کیپ پہنے یہ ہیں 83سالہ عبدالقدیر نجفی جنہوں نے نہ صرف پاکستان کو بنتے دیکھا بلکہ قیا م پا کستان کے لیے بھرپور خدمات سرا نجام دینے کے ساتھ حصول تعلیم کے لیے انگریزی اور اردو کی کتابیں بھی لکھی۔
قیام پاکستان میں خدما ت سرانجام دینے والے عبدالقدیر دورجدید میں اپنے بچوں کو آزادی پاکستان کیلئے دی گئی لازوال قربانیوں سے روشناس کروانا چاہتے ہیں۔
محب الوطن عبد القدیر ملک کے نامصائب حالات پر مایوس نظر آتے ہیں، لیکن پھر بھی ملکی ترقی استحکام اور خوشحالی کے لیے دعاگو ہیں۔
ا ن کے بقول کہ پاکستانی قائد اعظم کے نظر یہ کو لے کر چلے تو پاکستان ترقی کی را ہوں پر گامزن ہوگا۔