• KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:38pm
  • KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:38pm

دلہنوں کو ’اوم شانتی اوم‘ میں دپیکا کا کردار کیوں پسند تھا؟

شائع August 13, 2016
بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون — فائل فوٹو
بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون — فائل فوٹو

دپیکا پڈوکون بولی وڈ میں اپنی پہلی فلم ’اوم شانتی اوم‘ سے ہی اتنی مقبول اور کامیاب ہوگئیں کہ آج وہ شوبز کی سب سے مہنگی اداکارہ مانی جاتی ہیں۔

دپیکا پڈوکون نے بولی وڈ میں جس طرح کی فلم سے ڈیبیو کیا تھا شاید ہر اداکارہ اسی طرح سے اپنے فلمی سفر کے آغاز کا خواب دیکھتی ہوگی۔

وینیٹی فیئر کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں دپیکا پڈوکون نے بتایا کہ ان کی پہلی فلم ’اوم شانتی اوم‘ نے خواتین پر گہرا اثر چھوڑا تھا۔

مزید پڑھیں: دپیکا سب سے مہنگی اداکارہ

دپیکا کے مطابق ’مجھے یاد ہے میری پہلی فلم اوم شانتی اوم میں میرا میک اپ خاصا منفرد کیا گیا تھا، اس وقت کئی میک اپ آرٹسٹس میرے پاس آتے تھے اور مجھے بتاتے تھے کہ ان کے کردار جیسا میک اپ بہت مقبول ہوچکا ہے اور ہر دلہن اس فلم میں میرے کردار کی طرح کا دکھنا چاہتی تھی‘۔

تاہم دپیکا کو ہمیشہ ہی اپنا میک اپ اور اسٹائل پسند نہیں آتا، جب وہ اپنی پرانی تصاویر دیکھتی ہیں تو انہیں کافی شرمندگی ہوتی ہے۔

اس حوالے سے دپیکا کا کہنا تھا کہ ’آپ خود کو تیار دیکھتے ہیں تو سوچتے ہیں کہ میں کتنی اچھی لگ رہی ہوں اور 10 سال بعد جب آپ دوبارہ ان ہی تصاویر کو دیکھیں گے تو آپ کو ایسا لگے گا کہ آخر میں اس وقت سوچ کیا رہی تھی؟ میں سوچتی ہوں میں بہت کمال لگ رہی ہوں اور بعد میں مجھے ایسا بالکل نہیں لگتا‘۔

اداکارہ کے مطابق اسٹائل اور فیشن ایک دوسرے سے الگ ہیں، اسٹائل آپ کا اپنا ذاتی ہوتا ہے جبکہ فیشن وقت کے ساتھ بدلتا رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دپیکا-رنویر، سنجے لیلا بھنسالی کی ایک اور فلم میں اکھٹے

دپیکا کا کہنا تھا کہ ’آپ جو بھی پہنیں سب سے اہم یہ ہے کہ آپ اُس سے مطمئن ہوں اور میرے لیے یہی سب سے اہم بات ہے‘۔

ویسے تو دپیکا پڈوکون ہر طرح کے لباس میں نہایت خوبصورت نظر آتی ہیں لیکن اداکارہ کے مطابق ان کو سب سے زیادہ ساڑھی پہننا پسند ہے۔

واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون نے 2007 میں اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔

وہ اس وقت اپنی فلم ’پدماوتی‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025