• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

کپل شرما کی جیکولین فرنینڈز سے 'شادی'

شائع August 11, 2016
فوٹو بشکریہ/ کیکو شردھا ٹوئٹر اکاؤنٹ
فوٹو بشکریہ/ کیکو شردھا ٹوئٹر اکاؤنٹ

ہندوستانی کامیڈی شو کے میزبان کپل شرما نے بولی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈز سے اپنے کامیڈی شو ’دی کپل شرما‘ کے دوران شادی کرلی۔

اس شادی کے دوران کپل کی والدہ بھی موجود تھیں جنہوں نے دونوں اداکاروں کو ہمیشہ خوش رہنے کی دعائیں دی۔

کپل شرما نے جیکولین سے شادی کی ایک تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر بھی شیئر کی، جس پر ان کا کہنا تھا کہ ‘جیکولین تم نے مجھے دنیا کا سب سے خوش رہنے والا انسان بنا دیا ہے، وعدہ کرو کے تم ہمیشہ مجھے شاپنگ پر لے جاؤ گی اور میرا خیال رکھو گی۔‘

کپل شرما کے دوست کیکو شردھا نے انہیں ٹوئٹر پر شادی کی مبارکباد بھی دے دی۔

مزید پڑھیں: کپل شرما نے شادی کرلی؟

اس سے قبل کہ آپ لوگ یہ سوچیں کہ کیا ان دونوں نے اصل میں شادی کرلی ہے، ہم آپ کو بتادیں کہ اس شادی کی کہانی دراصل کچھ اور ہی ہے۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق جیکولین فرنینڈز اپنی گزشتہ ماہ ریلیز ہونے والی فلم ’ڈھشوم‘ کی تشہیر کے لیے کپل شرما کے شو میں موجود تھیں، جہاں کپل نے انہیں متاثر کرنے کے لیے اداکارہ کی خوب تعریف کی جس سے ایسا دکھایا گیا کہ جیکولین انہیں کافی پسند کررہی ہیں۔

اس کے بعد جیکولین اس شو میں دوبارہ اپنی آنے والی فلم ’اے فلائنگ جٹ‘ کی تشہیر کے لیے آئیں، جہاں انہوں نے کپل کے ساتھ کھانا کھایا اور انہیں شادی کے لیے پروپوز بھی کیا جس کے بعد ان دونوں کی شو کے سیٹ پر شادی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: "شادی مت کر":اجے دیوگن کا کپل شرما کو مشورہ

کپل شرما کے اس پروگرام کی قسط جلد نشر کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بولی وڈ کی ایک اور اداکارہ ایلی ایورم کے ساتھ کپل شرما کی شادی کی کچھ تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی تھیں، جن سے بظاہر یہ محسوس ہوا تھا کہ انہوں نے حقیقت میں شادی کرلی ہے تاہم یہ سب کچھ کپل شرما کی فلم ’کس کس کو پیار کروں‘ کی تشہیر کے لیے کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024