• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

’ایک تھی مریم‘ فلم کا ٹیزر جاری

شائع August 10, 2016
فوٹو بشکریہ/ ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ/ ٹوئٹر

پاکستان کی فائٹر پائلٹ مریم مختار کی زندگی پر بننے والی فلم ’ایک تھی مریم‘ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا، جس میں اداکارہ صنم بلوچ مریم کا مرکزی کردار کرتی نظر آئیں گی۔

جوش سے بھرے اس ٹیزر کو دیکھ کر یقیناً ہر پاکستانی کے لیے میں پاکستان سے محبت کا جذبہ مزید بڑھ جائے گا۔

صنم بلوچ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی فلم میں اپنے کردار سے متعلق کئی تصاویر شیئر کی ہیں۔

#aikthimariam #telefilm #defenseday #comingsoon #sanambaloch

A photo posted by Sanam baloch (@officialsanambaloch) on

Aik thi Mariam #sanambaloch #comingsoon

A photo posted by Sanam baloch (@officialsanambaloch) on

یاد رہے کہ 23 سالہ مریم مختار اپنی ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے جان کی بازی ہارنے والی پاکستان کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ تھیں۔

سرمد کھوسٹ کی ہدایات میں بننے والی فلم ’ایک تھی مریم‘ یوم آزادی پر نجی چینل اردو-ون پر نشر کی جائے گی۔

مہرین جبار کی پروڈکشن میں بننے والی اس ٹیلی فلم کو عمیرہ احمد نے تحریر کیا ہے۔

مزید پڑھیں: مریم مختار کے کردار کیلئے انکار نہ کرسکی،صنم بلوچ

اس سے قبل صنم بلوچ کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ’اردو ون اور مہرین جبار نے اس ٹیلی فلم کے لیے مجھ سے رابطہ کیا، یہ مہرین جبار کی فلم ہے جس کی ڈائریکشن انہوں نے خود نہیں کی، جب مجھے یہ معلوم ہوا کہ اس کی کہانی عمیرہ نے لکھی ہے تو میں اس سے انکار نہیں کرپائی، یہ قومی ہیرو مریم مختار کا کردار ہے، اس فلم میں کام کرنا میرے لیے چیلنج ہے‘۔

اس کردار کے لیے صنم بلوچ کو فائٹر پائلٹ کی ٹریننگ بھی حاصل کرنی پڑی۔

اس فلم میں صنم بلوچ، مریم مختار کی زندگی کے اہم واقعات پیش کریں گی جس میں ان کی ٹریننگ کے دنوں سے ایئر فورس میں شمولیت اور ان کا آخری مشن شامل ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024