• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
شائع August 5, 2016

لولی وڈ کی معروف اور خوبصورت اداکارہ شمیم آراء نے اپنے کیریئر میں کئی کامیاب فلموں میں کام کیا۔

کئی فلموں میں جلوہ گر ہونے والی اداکارہ کا کیریئر کافی دلچسپ اور متاثر کن تھا، ان کی پہلی فلم ’کنواری بیوہ' تو باکس آفس پر زیادہ نہیں چلی تاہم انھوں نے انڈسٹری میں اپنی جگہ ضرور بنالی۔

اس کے بعد ان کی کامیابی کے سفر کا آغاز ہوگیا، شمیم آراء کی کامیاب فلموں میں ’دیوداس‘ اور ’ہمراز‘ وغیرہ شامل ہیں۔

شمیم آرا کو اپنے کیریئر میں چار مرتبہ نگار ایوارڈ سے نوازا جاچکا ہے۔

اداکاری سے ریٹائرمنٹ اختیار کرنے کے بعد شمیم آرا نے ہدایت کاری کے ساتھ ساتھ کئی فلموں کو پروڈیوس بھی کیا۔

شمیم آرا طویل علالت کے بعد 78 برس کی عمر میں لندن میں انتقال کر گئیں، ان کی زندگی کی کچھ یادگار تصاویر یہاں شیئر کی جارہی ہیں۔

شمیم آرا اور اداکار حبیب کی 1965 کی فلم ’فیشن‘ کی ایک تصویر — وائٹ اسٹار
شمیم آرا اور اداکار حبیب کی 1965 کی فلم ’فیشن‘ کی ایک تصویر — وائٹ اسٹار

فلم 'فیشن' میں شمیم آرا ساتھی اداکار سنتوش کمار اور رخسانہ کے ساتھ — وائٹ اسٹار
فلم 'فیشن' میں شمیم آرا ساتھی اداکار سنتوش کمار اور رخسانہ کے ساتھ — وائٹ اسٹار

فلم ’فیشن‘ شمیم آرا کی ہٹ فلموں میں سے ایک تھی — وائٹ اسٹار
فلم ’فیشن‘ شمیم آرا کی ہٹ فلموں میں سے ایک تھی — وائٹ اسٹار

ان کی کامیاب فلموں میں 'آگ کا دریا' اور 'لاکھوں میں ایک' بھی شامل ہیں — وائٹ اسٹار
ان کی کامیاب فلموں میں 'آگ کا دریا' اور 'لاکھوں میں ایک' بھی شامل ہیں — وائٹ اسٹار

شمیم آرا کی فلم ’دل کے ٹکرے' سے ایک منظر — وائٹ اسٹار
شمیم آرا کی فلم ’دل کے ٹکرے' سے ایک منظر — وائٹ اسٹار

شمیم آرا کی 1969 کی فلم ’آنچ‘ بھی کامیاب ثابت ہوئی — وائٹ اسٹار
شمیم آرا کی 1969 کی فلم ’آنچ‘ بھی کامیاب ثابت ہوئی — وائٹ اسٹار

شمیم آرا نے اپنے کیریئر میں چار نگار ایوارڈ حاصل کیے — وائٹ اسٹار
شمیم آرا نے اپنے کیریئر میں چار نگار ایوارڈ حاصل کیے — وائٹ اسٹار

شمیم آرا نے 1968 کی فلم جان آرزو میں وحید مراد کے ساتھ کام کیا — وائٹ اسٹار
شمیم آرا نے 1968 کی فلم جان آرزو میں وحید مراد کے ساتھ کام کیا — وائٹ اسٹار

شمیم آرا اپنے دور کی اسٹائل آئیکون تھیں — وائٹ اسٹار
شمیم آرا اپنے دور کی اسٹائل آئیکون تھیں — وائٹ اسٹار

شمیم آرا نے اداکاری کے ساتھ ہدایت کاری میں بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے — وائٹ اسٹار
شمیم آرا نے اداکاری کے ساتھ ہدایت کاری میں بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے — وائٹ اسٹار

تبصرے (1) بند ہیں

نگہت عبداللہ Aug 05, 2016 09:45pm
شمیم آرا کی سب فلمیں میں نے وڈیو سے دیکھیں وہ بہت عظیم ادکارہ تھیں ان کی فلم قیدی میں نے اپنی امی کے ساتھ دیکھی بہت بھترین فلم تھی اس دور کی فلم دیکھ کے حیران ھوئ کے کسی انگلش ناول سے ماخوذ تھی فلم میں فیض احمد فیض کی نظم مجھ سے پھلی سی محبت شامل تھی سہیلی ان کی بھترین فلموں میں سے تھی بس پھر میں نے ان کی کوئ فلم نہیں چھوڑی کیا گانے ھوتے تھے کیا اسٹوری کاش ھمارے چینل اس سنھرے دور کی فلمیں دکھئیں تاکے سب کو پتہ چلے کے ایک زمانہ وہ بھی تھا جب اتنے پڑھے لکھے لوگ بھترین موضوع اور بھترین ادکار جن کے تلفظ اور مکالموں کی ادائیگی لاجواب ھوتی تھی