• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

ڈاکو مارنے پر شہری کو 50 ہزار روپے کا انعام

شائع August 3, 2016
آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ یاسر جمیل کو انعامی رقم دے رہے ہیں — فوٹو: سندھ پولیس
آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ یاسر جمیل کو انعامی رقم دے رہے ہیں — فوٹو: سندھ پولیس

کراچی: سینٹرل پولیس آفس کراچی میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس سندھ اے ڈی خواجہ نے شہری یاسر جمیل کو ڈاکوؤں کے خلاف انتہائی بہادری اور جرآت کا مظاہرہ کرنے پر سندھ پولیس کی جانب سے 50 ہزار روپے نقد انعام اور تعریفی سند دی۔

اس موقع پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ویسٹ اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) آپریشنز سمیت پولیس کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں: کراچی: ڈی ایچ اے گارڈ ڈکیتی کے دوران قتل

اس موقع پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شہری کے جرآت مندانہ اقدام کو سراہا اور کہا کہ جرائم کے خلاف یقینی کامیابیوں کے لیے شہریوں کو پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کو یقینی بنانا ہوگا۔

انھوں نے مزید کہا کہ ناصرف تعاون کو یقینی بنانا ہوگا بلکہ اپنے انفرادی اور اجتماعی کردار کی بدولت ایک پرامن اور مثالی معاشرے کے قیام کے لیے بھی تمام تر کاوشیں کرنا ہوں گی۔

یاد رہے کہ تھانہ رضویہ کی حدود میں یاسر جمیل نے ڈکیتی کی واردات کی مزاحمت کرتے ہوئے اپنے لائسنس یافتہ پستول سے ڈاکوؤں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دونوں ڈاکو شدید زخمی ہوئے اور بعد ازاں ہلاک ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی : ڈکیتی مزاحمت میں حساس ادارے کا اہلکار قتل

خیال رہے کہ یہ واقعہ گذشتہ دنوں تھانہ رضویہ کی حدود اردو بازار ناظم آباد نمبر ایک میں پیش آیا تھا۔

ایس ایس پی انوسٹی گیشن سینٹرل ارب مہر نے بتایا کہ رضویہ پولیس نے ڈاکوؤں کے قبضہ سے 2 موبائل فون، 3 ہزار روپے نقد اور ایک پستول بمعہ تین راؤنڈز برآمد کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024