• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

شاہ رخ اور دپیکا ایک اور فلم میں اکھٹے

شائع August 3, 2016
بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون — فوٹو بشکریہ/ فلمی منکی
بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون — فوٹو بشکریہ/ فلمی منکی

بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون اب تک 3 فلموں میں کام کرچکے ہیں اور تینوں میں ہی ان کی جوڑی کو خوب داد موصول ہوئی اور اب یہ دونوں اداکار پھر سے ایک ساتھ کام کرنے جارہے ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان ہدایت کار آنند آیل رائے کی آنے والی فلم میں 'بونے' (چھوٹے قد کے انسان) کا کردار کرنے جارہے ہیں، جن کے مدمقابل مرکزی کردار دپیکا پڈوکون کریں گی۔

مزید پڑھیں: شاہ رخ 'بونے' کا کردار کریں گے

واضح رہے کہ اس فلم کے لیے سونم کپور اور کترینہ کیف کا نام بھی سامنے آیا تھا تاہم دپیکا پڈوکون کو اس کردار کے لیے فائنل کرلیا گیا۔

اس فلم کی کہانی کے بارے میں تو اب تک کچھ سامنے نہیں آیا تاہم امید ہے کہ دپیکا اور شاہ رخ ایک بار پھر اس فلم کو بلاک بسٹر ہٹ ثابت کریں گے۔

واضح رہے کہ دپیکا اور شاہ رخ اس سے قبل تین فلموں ’اوم شانتی اوم‘، ’چنائے ایکسپریس‘ اور ہیپی نیو ایئر‘ میں کام کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’شاہ رخ اور میں ایک دوسرے کو یاد کرتے ہیں‘

یہ تینوں ہی فلمیں باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئیں تھی اور مداحوں نے ان کی جوڑی کو بہت پسند کیا تھا۔

دپیکا پڈوکون اس وقت اپنی فلم ’پدماوتی‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جبکہ شاہ رخ خان امتیاز علی کی فلم میں انوشکا شرما کے ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024