• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

دپیکا سب سے مہنگی اداکارہ

شائع August 3, 2016
بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون — فوٹو/ پبلسٹی
بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون — فوٹو/ پبلسٹی

بولی وڈ اداکاراؤں کے درمیان فلموں کے معاوضے کے حوالے سے جنگ ہمیشہ ہی جاری رہتی ہے تاہم دپیکا پڈوکون اس لڑائی میں سب سے آگے نکل چکی ہیں۔

گزشتہ برس جب دپیکا پڈوکون کے حوالے سے خبریں آئی تھیں کہ وہ اپنی فلموں کا سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کررہی ہیں تو کنگنا رناوٹ نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ وہ فلموں میں 11 کروڑ روپے معاوضہ طلب کرتی ہیں اور سب سے زیادہ کمانے والی اداکارہ ہیں۔

خیال رہے کہ دپیکا پڈوکون اور کنگنا رناوٹ کے درمیان ایک طویل عرصے سے سرد جنگ جاری ہے۔

مزید پڑھیں: شاہد ’پدماوتی‘ میں دپیکا کے شوہر بنیں گے؟

تاہم اب بولی وڈ لائف کی ایک رپورٹ کے مطابق دپیکا پڈوکون اپنی آنے والی فلم ’پدماوتی‘ کے لیے 12 کروڑ روپے سے زائد کا معاوضہ حاصل کریں گی۔

اس لحاظ سے دپیکا پڈوکون بولی وڈ میں سب سے زیادہ کمانے والی اداکارہ بن جائیں گی۔

واضح رہے کہ بولی وڈ اداکاراؤں پریانکا چوپڑا، کنگنا رناوٹ، انوشکا شرما اور دپیکا پڈوکون نے فلموں میں اداکاروں سے کم تنخواہ ملنے پر بھی کئی بار آواز اٹھائی ہے۔

دپیکا پڈوکون کی فلم ’پدماوتی‘ میں ان کے ہمراہ رنویر سنگھ مرکزی کردار ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: دپیکا-رنویر، سنجے لیلا بھنسالی کی ایک اور فلم میں اکھٹے

رپورٹس کے مطابق فلم ’پدماوتی‘ کی کہانی ایک ظالم بادشاہ علاؤ الدین خلجی اور چتور کی رانی پدماوتی سے ان کے لگاؤ کے گرد گھومتی ہے۔

سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایات میں بننے والی فلم ’پدماوتی‘ کی شوٹنگ کا آغاز جلد کیا جائے گا۔

رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون اس سے قبل ایک ساتھ سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ دو فلموں میں کام کرچکے ہیں جن میں ’گولیوں کی راس لیلہ، رام لیلہ‘ اور ’باجی راؤ مستانی‘ شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024