• KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

سلمان خان کی نظر میں اکشے کمار اصل 'سلطان'

شائع August 2, 2016
سلمان خان اور اکشے کمار — اسکرین شاٹ
سلمان خان اور اکشے کمار — اسکرین شاٹ

بولی وڈ کے سپر اسٹارز اکشے کمار اور سلمان خان کو فلمی صنعت میں بڑے دل والے اداکار مانا جاتا ہے۔

یہ دونوں فلموں میں کئی بار اکھٹے کام کرچکے ہیں اور اصل زندگی میں بھی دونوں اچھے دوست ہیں۔

بولی وڈ لائف کے مطابق حال ہی میں سلمان خان نے کہا تھا کہ اکشے کمار کے اوپر ہی بولی وڈ کے 'سلطان' کا خطاب سجتا ہے کیونکہ وہ ہر سال 3 سے 4 ہٹ فلموں کے ساتھ باکس آفس پر دھاوا بولتے ہیں۔

سلمان خان نے یہ بیان اس حقیقت کے باوجود دیا جب ان کی حالیہ فلم 'سلطان' نے 2016 میں بزنس کے تمام تر ریکارڈز توڑ دیئے ہیں۔

اکشے کمار کو سلمان خان کی اس بات کے بارے میں پتا چلا تو ان کا ردعمل بالکل مختلف تھا۔

بولی وڈ کے کھلاڑی نے کہا " میرے خیال میں یہ سلمان خان کی عظمت ہے جو انہوں نے ایسا کہا، اس سے پتا چلتا ہے کہ ان کا دل کتنا بڑا ہے، مگر میں اس سے اتفاق نہیں کرتا، میں نے فلم برادرز میں ایم ایم اے (مکسڈ مارشل آرٹس) کیا مگر وہ فلم نہیں جبکہ سلمان کی سلطان چل گئی، تو وہ ہی حقیقی سلطان ہیں"۔

اس سے قبل سلمان خان نے رواں ماہ بارہ تاریخ کو اکشے کمار کی فلم رستم کے حوالے سے بھی ٹوئیٹ کیا۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024