• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

فرانس میں 8 ماہ کے دوران 20 مساجد بند

شائع August 1, 2016

پیرس: فرانس کی انتظامیہ نے گزشتہ سال دسمبر سے اب تک انتہا پسندی کی تبلیغ کے شبے میں 20 مساجد اور عبادتی ہالز کو بند کردیا۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق فرانس کے وزیر داخلہ برنارڈ کیزنیو کا کہنا تھا کہ فرانس میں ایسی مساجد اور عبادتی مقامات کی کوئی جگہ نہیں ہے، جہاں لوگوں کو نفرت کے لیے اکسایا جاتا ہے اور جہاں مخصوص جمہوری اقدار بالخصوص مردوں اور عورتوں کے درمیان مساوات کا احترام نہیں کیا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ ’ان ہی وجوہات کی بنا پر میں نے چند ماہ قبل یہ فیصلہ کیا کہ ایسی مساجد کو ایمرجنسی کے نفاذ، قانون یا انتظامی اقدامات کے تحت بند کردیا جائے اور اس سلسلے میں اب تک 20 مساجد بند کی جاچکی ہیں اور آگے مزید بند ہوں گی۔‘

برنارڈ کیزنیو نے یہ بات مسلمانوں کی فرانسیسی کونسل کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد بات کرتے ہوئی کہی۔

یہ بھی پڑھیں: فرانس: ٹرک ڈرائیور نے 84 افراد کو کچل دیا

فرانس میں تقریباً 2 ہزار 500 مساجد و عبادتی ہالز ہیں، جن میں سے 120 میں مذہبی منافرت پر مبنی تعلیمات دیئے جانے کا شبہ ظاہر کیا جاتا ہے۔

فرانسیسی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ 2012 سے اب تک فرانس سے 80 افراد کو بےدخل کیا جاچکا ہے، جبکہ مزید درجنوں افراد کی بے دخلی کا عمل جاری ہے تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

برنارڈ کیزنیو کی فرانسیسی مسلم کونسل کے رہنماؤں سے ملاقات ایک ایسے موقع پر ہوئی، جب فرانس کو دہشت گردی کا سامنا۔

چند روز قبل ہی فرانس کے شہر نیس میں ٹرک کے ذریعے 84 افراد کی ہلاکتوں اور چرچ کے پادری کے قتل کے واقعات پیش آئے تھے۔

مزید پڑھیں: فرانس: چرچ میں چاقو بردار افراد کا حملہ، 3 ہلاک

ان حملوں کے بعد سیکیورٹی ناکامی کے علاوہ کئی مساجد کی غیر ملکی فنڈنگ کے حوالے سے بھی سوالات اٹھائے گئے۔

فرانس کے وزیر اعظم مانول والز نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ وہ مساجد کی غیر ممالک سے مالی مدد پر عارضی پابندی عائد کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Tabassum Aug 02, 2016 08:11am
Ab duniya me sab jagha masjid bund hogi, Mr. Trumph bhi yehi karenge, phir hum Khuda ko sajda kahan denge. Ab hamara ye hal ho gaya hae, Khuda ham sab ko samaj ata kare.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024