• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

گوگل کروم کی آسان ٹپ جو آپ کا وقت بچائے

شائع July 30, 2016
— کریٹیو کامنز فوٹو
— کریٹیو کامنز فوٹو

لیپ ٹاپ یا ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر پر انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں تو اس بات کے امکان کافی زیادہ ہیں کہ کچھ خاص ویب سائٹس آپ ہر بار ہی اپنے ویب براﺅزر پر کھولتے ہوں گے۔

جیسے فیس بک، ٹوئٹر، جی میل یا دیگر، جس کے آپ براﺅزر پر نئے ٹیب کھول کر ان سائٹس کے ایڈریس ٹائپ کرتے ہوں گے۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ آپ اپنی پسندیدہ ویب سائٹس گوگل کروم پر بغیر کچھ ٹائپ کیے بھی کھول سکتے ہیں؟

جی ہاں ایسا بالکل ممکن ہے اور بہت آسان بھی، یعنی بس آپ کو ماﺅس سے کروم کو اوپن کرنا ہوگا آپ کی مطلوبہ ویب سائٹس اوپن ہوجائیں گی جس میں سے بعض میں بس سائن ان ہونا ہوگا۔

تو یہ آسان طریقہ جانیں جو آپ کا قیمتی وقت بچانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

سب سے پہلے تو گوگل کروم اوپن کریں اور مینیو آئیکون پر کلک کرکے سیٹنگز پر چلے جائیں۔

سیٹنگز کا پیج کھولے گا تو وہاں ' On Startup ' کے نیچے تین آپشنز ہوں گے جس میں آپ کو تیسرے آپشن ' Open a specific page or set of pages ' پر کلک کرنا ہوگا۔

اس کے بعد وہاں اپنی پسندیدہ ویب سائٹس کے یو آر ایل انٹر کردیں اور پھر اوکے پر کلک کردیں۔

اگر آپ نے اپنی مطلوبہ ویب سائٹس پہلے سے کھول رکھی ہوں تو ' Use current pages ' پر کلک کردیں اور بس۔

تو اگلی بار آپ گوگل کروم کو اوپن کریں گے تو ویب سائٹس آپ کے سامنے کھل جائیں گی۔

خیال رہے کہ اس چیز کا اطلاق اسی وقت ہوگا جب آپ کروم کو پہلی بار اوپن کریں گے، اس کے بعد نئی ونڈو کھولنے پر وہ ویب سائٹس نہیں کھلیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024