• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
شائع October 29, 2019 اپ ڈیٹ December 20, 2020

19عالمی رہنما، جب وہ مشہور نہ تھے



کئی بار اس بات کا تصور کرنا بہت مشکل ہوتا ہے کہ عالمی سطح پر اپنے اقدامات کی چھاپ چھوڑنے والے آمر اور سیاستدان ابتدائی زندگی میں کیسے ہوں گے۔

یہاں آپ دنیا کے چند بڑے رہنماﺅں کی پرانی تصاویر کو دیکھیں گے جن میں ماضی اور آج کے سیاستدان شامل ہیں، جن کو دیکھ کر آپ کے لیے پہچاننا مشکل ہوجائے گا۔

بدقسمتی سے بہت سے ایسے رہنما بھی ہیں جن کی نوجوانی کے عہد کی تصاویر دستیاب نہیں یا ان کے ذرائع پر اعتماد کرنا مشکل ہے۔

تو یہ فہرست دیکھیں اور ان چہروں کو پہچاننے کی کوشش کریں جو آج یا ماضی میں بہت معروف تھے۔

محمد علی جناح

فوٹو بشکریہ جناح ڈاٹ پی کے
فوٹو بشکریہ جناح ڈاٹ پی کے

قائد اعظم محمد علی جناح کی نوجوانی کی ایک یادگار تصویر۔

عمران خان

فوٹو بشکریہ عمران خان آفیشل فیس بک پیج
فوٹو بشکریہ عمران خان آفیشل فیس بک پیج

وزیراعظم عمران خان کی یہ تصویر ان کے آفیشل فیس بک پیج پر شیئر کی گئی تھی، جس کے کیپشن کے مطابق اس تصویر میں عمران خان کی عمر 3 سال ہے جبکہ ان کے والدین اور بہنیں بھی ان کے ساتھ ہیں۔

رجب طیب اردوان

فوٹو بشکریہ سی این این ترک
فوٹو بشکریہ سی این این ترک

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کی اس تصویر کا سال تو معلوم نہیں، مگر یہ اس زمانے کی ہے جب وہ فٹبال میں بہت زیادہ دلچسپی رکھتے تھے ، مگر اس میں کیرئیر بنانے کی بجائے انہوں نے سیاست کا رخ کیا۔

نیلسن منڈیلا

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

جنوبی افریقہ کے سابق اور پہلے جمہوری منتخب صدر نیلسن منڈیلا کے نام سے کون واقف نہیں، جو برسوں جیل میں قید رہے اور پھر پرامن انداز سے جنوبی افریقہ میں سفید فام حکومت کو ختم کرنے میں کامیاب رہے، اوپر موجود تصویر 1937 کی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ

فوٹو بشکریہ وکی میڈیا کامنز
فوٹو بشکریہ وکی میڈیا کامنز

موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی یہ جوانی کی تصویر نیویارک ملٹری اکیڈمی کی ہے۔

صدام حسین

فوٹو بشکریہ وکی میڈیا کامنز
فوٹو بشکریہ وکی میڈیا کامنز

عراق کے سابق صدر صدام حسین کی یہ تصویر اس وقت کی ہے جب وہ 19 سال کے تھے یعنی یہ 1956 میں کھینچی گئی تھی۔

حسن روحانی

فوٹو بشکریہ وکی میڈیا
فوٹو بشکریہ وکی میڈیا

ایران کے صدر حسن روحانی کی نوجوانی کی یہ تصویر کسی نامعلوم تاریخ کی ہے۔

سلمان بن عبد العزیز

فوٹو بشکریہ وکی میڈیا
فوٹو بشکریہ وکی میڈیا

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی نوجوانی کی یادگار تصویر، یہ تو معلوم نہیں کہ یہ تصویر کس سال کھینچی گئی تھی تاہم یہ بتاسکتے ہیں کہ 1954 میں 19 سال کی عمر میں انہیں پہلی بار ریاض کا ڈپٹی گورنر تعینات کیا گیا تھا۔

اینجیلا مرکل

فوٹو بشکریہ وکی میڈیا
فوٹو بشکریہ وکی میڈیا

جرمن چانسلر اینجلا مرکل 1990 میں اس وقت کے جرمن وزیراعظم لوتھر ڈی میزایری کے ساتھ۔

ولادی میر پیوٹن

فوٹو بشکریہ وکی میڈیا
فوٹو بشکریہ وکی میڈیا

1950 کی دہائی کی تصویر میں اس وقت دنیا کے طاقتور ترین افراد میں سے ایک روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے بچپن کو دکھایا گیا ہے۔

جسٹن ٹروڈو

اے پی فوٹو
اے پی فوٹو

اٹلی کے شہر وینس کی اس تصویر میں موجودہ کینیڈین وزیراعظم کا بچپن دیکھا جاسکتا ہے۔ 8 سالہ جسٹن ٹروڈو اس وقت کے کینیڈین وزیراعظم اور اپنے والد پیری ٹروڈو کے ہمراہ کبوتروں کو دانہ ڈال رہے ہیں۔

فیڈل کاسترو

اے پی فوٹو
اے پی فوٹو

کیوبا کے سابق صدر فیڈل کاسترو کی 1945 کی ائیر بک فوٹو، جس کے کیپشن میں انہیں ممتاز طالبعلم اور اچھا ایتھلیٹ قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان کے بہترین مستقبل کے بارے میں کوئی شک نہیں کیا جاسکتا۔

شنزو ایبے

فوٹو بشکریہ وکی میڈیا
فوٹو بشکریہ وکی میڈیا

جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے کے بچپن کی تصور (بائیں جانب خاتون کی گود میں بیٹھا بچہ)، 1956 کی اس تصویر میں شنزو ایبے اپنے والدین کے ہمراہ ہیں، ان کے والد سنتارو ایبے 1982 سے 1986 تک جاپان کے وزیر خارجہ رہے تھے۔

آنگ سان سوچی

فوٹو بشکریہ وکی میڈیا
فوٹو بشکریہ وکی میڈیا

برما کی اس رہنما کو امن کے نوبیل انعام سے نوازا جاچکا ہے اور ان کی یہ تصویر 1951 کی ہے جب وہ 6 سال کی تھیں، تاہم ماضی میں انسانی حقوق کے لیے آواز اٹھانے والی رہنمااب اپنے ملک میں مسلمانوں کے قتل عام پر خاموش ہیں اور پوری دنیا میں ان پر تنقید کی جارہی ہے۔

ایلزبتھ دوم

اے پی فوٹو
اے پی فوٹو

برطانیہ کی ملکہ ایلزبتھ دوم کی اپنی بہن مارگریٹ کے ہمراہ یادگار تصویر۔ 1943 کی اس تصویر میں یہ دونوں بکنگھم پیلس گرلز گائیڈ کی کمپنی کی ایک مشق میں مصروف ہیں۔

پوپ فرانسس

فوٹو بشکریہ وکی میڈیا
فوٹو بشکریہ وکی میڈیا

1948-49 کی اس تصویر میں پوپ فرانسس کے گرد سرخ دائرہ موجود ہے، اس زمانے میں انہیں Jorge Mario Bergoglio کے نام سے جانا جاتا تھا اور یہ ان کے زمانہ طالبعلمی کی تصویر ہے۔

بل کلنٹن

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

سابق ارمیکی صدر بل کلنٹن آرکنساس میں اپنے بچپن کے گھر کے قریب گھڑ سواری کررہے ہیں۔

جارج ڈبلیو بش

فوٹو بشکریہ وکی میڈیا
فوٹو بشکریہ وکی میڈیا

سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کی اس عہد کی تصویر جب وہ ٹیکساس ائیر نیشنل گارڈ کا حصہ تھے، وہ اس ادارے میں 1968 سے 1973 تک رہے۔

موہن داس کرم چند گاندھی

اے پی فوٹو
اے پی فوٹو

1886 کی اس تصویر میں مہاتما گاندھی (دائیں جانب) اپنے بھائی لکشمی داس کے ساتھ ہیں۔

تبصرے (11) بند ہیں

محمد یاسین Jul 30, 2016 09:31pm
قائداعظم کی تصویرپہلے ہونی چاہئے تھی ۔۔ اپنے ملک اپنے شہر اور عہدوں کے لحاظ سے ترتیب رکھی جاتی ہے
Khan Jul 30, 2016 11:30pm
السلام علیکم یہ سرخی کس نے نکالی ہے، 14 عالمی رہنما، جب وہ جوان تھے، پتہ نہیں گود کے بچے بھی جوان ہونے لگے، ڈان سے اس معیار کی توقع نہیں تھی، خیرخواہ
mirza aslam a baig Jul 31, 2016 11:49am
mazi ki in tasawer sy kamyab logon ki zindigi ka andza hota hy k woh bhi hamari tarah aam log they leakin unki mehnat aur kosish ny unhey is muqam per pohanchya
Ahmed Jul 31, 2016 04:54pm
shukar, gandhi gee , nay kapray to pehnay
razzak Aug 01, 2016 11:22am
sbse achi personality Quaid e Azam ki hai
Syed zahid Aug 01, 2016 02:02pm
Best information must be continue this.topic
Muhammad Haroon Narowal Punjab Pakistan Aug 01, 2016 02:16pm
ن پہلے قائداعظم کی تصویرپہلے ہونی چاہئے تھی ۔۔ اپنے ملک اپنے شہر اور عہدوں کے لحاظ سے ترتیب رکھی جاتی ہے
وجاہت Aug 01, 2016 04:03pm
لفظ "مہاتما" گاندھی کا نام کا حصہ نہیں خطاب تھا جیسے قائد آعظم لیکن آپ نے یہ خطاب محمد علی جناح سے پہلے نہیں لکھا۔ گاندھی کا اصل نام موہن داس کرم چند گاندھی تھا
خالد فرید Aug 02, 2016 12:52pm
قائد اعظم کے نام کے ساتھ رحمت للہ بھی لگا دیں تو اچھا ہو ....
Sidra Aug 03, 2016 07:28am
Quaid-Azam bohat nice lag rahy hain or Alizbat 2om bhi,,,, awesome
Esha Noor Oct 30, 2019 10:30am
Good information.... But top best last word of sadaam Hussain.