• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

سنی لیون اپنی زندگی پر بننے والی فلم میں خود کام کریں گی

شائع July 27, 2016
بولی وڈ اداکارہ سنی لیون  — فوٹو/ اے ایف پی
بولی وڈ اداکارہ سنی لیون — فوٹو/ اے ایف پی

بولی وڈ ہدایت کار ابھیشیک ورما نے اداکارہ سنی لیون کی سوانح حیات فلم بنانے کا ارادہ کیا ہے جس میں سنی لیون خود مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

واضح رہے کہ یہ سنی لیون کی زندگی پر بننے والی دوسری فلم ہوگی، اس سے قبل کینیڈا کے فوٹو جرنلسٹ دیلیپ مہتا، سنی لیون پر فلم بنا چکے ہیں جس کا نام ’Mostly Sunny Partly Cloudy‘ رکھا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: ترانے میں غلطی پر سنی لیون کے خلاف مقدمہ

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق فلم ’تیرے بن لادن‘ کے ہدایت کار ابھیشیک ورما، اداکارہ سنی لیون کی زندگی پر فلم بنانے جارہے ہیں جس میں ان کی اپنے شوہر سے محبت کی داستان اور بولی وڈ میں کیریئر کا آغاز پیش کیا جائے گا۔

اس فلم میں سنی کے شوہر ڈینیئل ویبر بھی کام کرتے نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سنی لیون کی انڈیا سے بے دخلی کا مطالبہ

رپورٹ کے مطابق یہ کوئی دستاویزی فلم نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ 35 سالہ اداکارہ سنی لیون کا اصل نام کرنجیت ہے جنہوں نے 2011 میں سلمان خان کے کامیاب ریئلٹی شو بگ باس میں حصہ لیا تھا۔

سنی نے بولی وڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز 2012 میں پوجا بھٹ کی فلم ’جسم 2‘ سے کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024