• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:26pm

سیڑھیاں چڑھتے ہوئے سانس پھول جاتی ہے؟

شائع July 26, 2016 اپ ڈیٹ August 6, 2019
— کریٹیو کامنز فوٹو
— کریٹیو کامنز فوٹو

کیا آپ کو جسمانی طور پر فٹ سمجھتے ہیں اور پھر بھی سیڑھیاں چڑھنے پر سانس پھولنے لگتا ہے ؟

اگر ہاں تو درحقیقت یہ کوئی حیرت انگیز بات نہیں اکثر فٹ ترین انسانوں کو اس کا سامنا ہوتا ہے مگر ایسا کیوں ہوتا ہے؟

تو اس کا جواب ماہرین طب کے مطابق ہمارا جسم تبدیلیوں کو بہت تیزی سے قبول کرتا ہے، جب لوگ تیزی سے سیڑھیاں چڑھتے ہوئے اوپر جاتے ہیں تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ جسم میں آکسیجن کی کمی واقع ہورہی ہے مگر وہ جلد معمول پر آجاتا ہے۔

تاہم اس مطابقت کے لیے جسم کو کچھ سیکنڈ لگتے ہیں اور جسم میں مزید آکسیجن کی فراہم کے لیے جسمانی مسلز زیادہ تیز سانس لینے شروع کردیتے ہیں جبکہ دل کی دھڑکن بھی بڑھ جاتی ہے۔

اچھی خبر یہ ہے کہ یہ ایک قدرتی عمل ہے جو جسم میں آکسیجن کی کمی پورا کرنے کے لیے شروع ہوتا ہے، تاہم اس کا انحصار ہر شخص کے جسم پر بھی ہوتا ہے۔

یعنی کچھ کی سانسیں ایک یا دو منزل سیڑھیاں چڑھنے پر ہی پھول جاتی ہے جبکہ دیگر ہوسکتا ہے پانچ یا دس منزلوں تک بھی اس سے متاثر نہ ہو، تاہم ایک مرحلہ آتا ہے جب ان کی سانسیں بھی پھول جاتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق سیڑھیاں چڑھنے کے دوران جسم کو اس بات کا احساس ہونے لگتا ہے کہ اسے کچھ زیادہ آکسیجن کی ضرورت ہے تو سانسیں پھولنے لگتی ہیں اور ہاں کچھ تھکاوٹ بھی محسوس ہوتی ہے۔

تو اگر سیڑھیاں چڑھتے ہوئے اکثر سانس پھول جاتی ہے تو فکر مند مت ہو، یہ دمہ یا کسی سانس کے مرض کی علامت نہیں بلکہ جسم آکسیجن کی کمی کو پورا کررہا ہوتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 17 نومبر 2024
کارٹون : 16 نومبر 2024