• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

پنجاب میں بڑھتی اغوا کی وارداتوں پر ازخود نوٹس

شائع July 26, 2016

اسلام آباد: قائم مقام چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے پنجاب میں بڑھتی ہوئی اغوا کی وارداتوں پر ازخود نوٹس لے لیا۔

ازخود نوٹس میں قائم مقام چیف جسٹس کی جانب سے صوبہ پنجاب میں بڑھتی اغوا کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ میڈٰیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے میں پنجاب میں 600 بچے اغواء ہوئے، اور صرف لاہور شہر سے کچھ عرصے کے دوران 300 بچوں کو اغواء کیا گیا۔

عدالت نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس اورایڈووکیٹ جرنل پنجاب سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔

ازخود نوٹس کیس کی سماعت 28 جولائی کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب سے متعدد بچوں کو اغوا کیا جاچکا ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ صورتحال تشویشناک ہوتی جارہی ہے۔

چند روز قبل وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی صوبے میں بچوں کے اغوا کے بڑھتے ہوئے واقعات کو نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کی تھی، لیکن اس حوالے سے اب تک کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی ہے۔

بچوں کی تلاش کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی جاچکی ہیں، جبکہ حساس ادارے بھی اس سلسلے میں پولیس کی معاونت کر رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024