• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

جینیفر لوپیز 47 برس کی ہوگئیں، مداح 'حیران'

شائع July 26, 2016
امریکی گلوکارہ جینیفر لوپیز — فائل فوٹو/ اے ایف پی
امریکی گلوکارہ جینیفر لوپیز — فائل فوٹو/ اے ایف پی

نیویارک: امریکی گلوکارہ جینیفر لوپیز نے حال ہی میں اپنی 47 ویں سالگرہ منائی ہے، تاہم ان کی خوبصورت اور دلکش تصاویر دیکھ کر ایسا بالکل نہیں لگتا کہ وہ 47 برس کی ہوچکی ہیں۔

جینیفر لوپیز 24 جولائی 1965 کو امریکا کے شہر نیویارک میں پیدا ہوئیں، وہ پیشے کے اعتبار سے گلوکارہ، اداکارہ، پروڈیوسر اور فیشن ڈیزائنر بھی ہیں۔

جینیفر نے تین شادیاں کی اور ان کے دو بچے ہیں۔

لیکن ہماری طرح گلوکارہ کے مداحوں کو بھی اس بات کا یقین نہیں کہ وہ اپنی عمر کی 47 بہاریں دیکھنے کے باوجود بھی اتنی جوان نظر آتی ہیں۔

مقبول گلوکارہ کو ٹوئٹر پر لوگوں نے ان کی سالگرہ کی مبارکباد تو دی لیکن کچھ فینز ایسے بھی تھے جو ان کی سالگرہ کی مبارکباد دینے کے بجائے ان کی تصاویر دیکھ کر حیران ہی رہ گئے۔

ایک صارف نے کہا ’جینیفر لوپیز 47 سال کی ہیں لیکن 21 سال کی نظر آتی ہیں‘۔

بہت سے لوگوں کو جینیفر کے دلکش انداز کو دیکھ کر اس بات کا احساس ہوا کہ انہیں بھی اپنا خیال رکھنا چاہیے۔

انہوں نے جینیفر کی سالگرہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا ’یہ تصویر گزشتہ رات کی ہے، اسے دیکھیں اور جم جانا نہ بھولیں‘۔

ایک اور مداح نے اپنی برائی کرتے ہوئے کہا، ’جینیفر 47 برس کی ہیں اور اتنی حیرت انگیز نظر آتی ہیں، میں 25 کی ہوں اور ایک گیلے موزے جیسی لگتی ہوں‘۔

چاہے جو بھی ہو لیکن ایک بات تو ماننی پڑے گی کہ اگر جینیفر لوپیز جیسا دلکش نظر آنا ہے تو آپ کو سخت محنت کرنی پڑے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024