• KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

مریم مختار کے کردار کیلئے انکار نہ کرسکی،صنم بلوچ

شائع July 25, 2016
صنم بلوچ ایک ٹیلی فلم میں مریم مختار کا کردار ادا کریں گی—۔
صنم بلوچ ایک ٹیلی فلم میں مریم مختار کا کردار ادا کریں گی—۔

پاکستانی ڈراموں میں بہترین اداکاری اور مارننگ شو کی میزبانی کرنے والی اداکارہ صنم بلوچ بہت جلد پاکستان کی فائٹر پائلٹ مریم مختار کی زندگی پر بننے والی فلم میں نظر آئیں گی۔

یاد رہے کہ 23 سالہ مریم مختار اپنی ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے جان کی بازی ہارنے والی پاکستان کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ تھیں۔

صنم بلوچ ایک ٹیلی فلم میں مریم مختار کا کردار ادا کریں گی جس کی ہدایات سرمد کھوسٹ دیں گے۔

مہرین جبار کی پروڈکشن میں بننے والی اس ٹیلی فلم کو عمیرہ احمد نے تحریر کیا ہے۔

ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے صنم بلوچ کا کہنا تھا کہ ’اردو ون اور مہرین جبار نے اس ٹیلی فلم کے لیے مجھ سے رابطہ کیا، یہ مہرین جبار کی فلم ہے جس کی ڈائریکشن انہوں نے خود نہیں کی، جب مجھے یہ معلوم ہوا کہ اس کی کہانی عمیرہ نے لکھی ہے تو میں اس سے انکار نہیں کرپائی، یہ قومی ہیرو مریم مختار کا کردار ہے، اس فلم میں کام کرنا میرے لیے چیلنج ہے‘۔

اس کردار کے لیے صنم بلوچ کو فائٹر پائلٹ کی ٹریننگ بھی حاصل کرنی پڑی۔

ان کا کہنا تھا کہ ’شوٹنگ سے قبل ایئر فورس اکیڈمی میں، میں نے 2 روز زیرِ تربیت فوجی افسروں کے ساتھ گزارے تاکہ میں ان کے ماحول سے مانوس ہوسکوں، ایئر فورس کے کچھ لوگوں نے اس کردار کے لیے میری مدد بھی کی‘۔

ایک قومی ہیرو کا کردار یقیناً کافی مشکل ہوگا تاہم صنم نے اسے آسان بنانے کا سارا کریڈٹ اپنے ہدایت کار سرمد کھوسٹ کو دیا۔

صنم کا مزید کہنا تھا ’لوگ اکثر سرمد کو موسیقی کا استاد کہتے ہیں اور یقیناً وہ ان میں سے ایک ہیں بھی، وہ جانتے ہیں کہ انہیں اپنے اداکار سے کیا چاہیے، وہ کسی بھی اداکار میں سے اس کا بہترین کام باہر لاسکتے ہیں، خراب موسم میں بھی وہ ایک ٹیم کے سردار کی طرح کام کرتے ہیں اور ان کو دیکھ کر ہی ہم سب ایک ٹیم کی طرح بہترین کام کرنے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں‘۔

اس فلم میں صنم بلوچ، مریم مختار کی زندگی کے اہم واقعات پیش کریں گی جس میں ان کی ٹریننگ کے دنوں سے ایئر فورس میں شمولیت اور ان کا آخری مشن شامل ہے۔

کارٹون

کارٹون : 7 جنوری 2025
کارٹون : 6 جنوری 2025