• KHI: Clear 17.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.5°C
  • KHI: Clear 17.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.5°C
شائع July 23, 2016

2016 کے اب تک کے 10 بہترین اسمارٹ فونز

اسمارٹ فونز کی بات کی جائے تو تنوع کے لحاظ سے ہر طرح کی ڈیوائسز دستیاب ہیں جن میں سے کسی کو بہترین قرار دینا بہت مشکل ہے۔

تاہم معروف سرچ انجن یاہو نے 2016 کے اب تک کے سب سے بہترین 10 اسمارٹ فونز کی فہرست مرتب کی ہے۔

یاہو کے مقبول ان فونز کا انتخاب ان کے فیچرز اور مقبولیت کی بنیاد پر ہوا ہے۔

10 ۔ ژاﺅمی ریڈمی

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

چینی کمپنی کا یہ فون دنیا بھر میں تہلکہ مچا چکا ہے جس کی وجہ بہت کم قیمت کے باوجود لگ بھگ آئی فون جیسے فیچرز ہیں جبکہ 16 جی بی میموری، 2 جی بی ریم وغیرہ۔

9 ۔ موٹو ایکس پیور

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

یہ فون چلتا تو اینڈرائیڈ کے کافی پرانے کٹ کیٹ ورژن پر ہے مگر اسے اینڈرائیڈ مارش میلو سے اپ گریڈ کیا جاسکتا ہے اور یہی چیز اسے اس فہرست کا حصہ بنا گئی ہے۔

8 ۔ ایل جی نیکسز فائیو ایکس

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

گوگل کے اشتراک سے ایل جی کا تیار کردہ یہ فون بھی گزشتہ سال متعارف کرایا گیا تھا، جو کم قیمت میں بہتر جی بی اور انٹرنل میموری جیسے فیچرز کے ساتھ بہترین ہے۔

7 ۔ سام سنگ گلیکسی ایس سکس

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

گشتہ سال کا فون بھی حیرت انگیز طور پر اس فہرست کا حصہ ہے جس کی وجہ یاہو نے اس کی تھری جی بی ریم کو قرار دیا ہے جو ویب براﺅزنگ کا تجربہ بہترین بناتی ہے۔

6 ۔ سونی زیپریا زی فائیو

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

23 میگا پکسلز رئیر اور 5 میگا پکسلز فرنٹ کیمرے کے ساتھ یہ فوٹو گرافی کے شوقین افراد کے لیے بہترین فون ہے۔

5 ۔ سام سنگ گلیکسی نوٹ 5

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

سام سنگ کا فیبلیٹ اسمارٹ فون جس کی ایج اسکرین ٹیکنالوجی نے ایپل تک کو دنگ کردیا تھا، 5.7 انچ اسکرین کے ساتھ 2کے امولیڈ ملٹی کیپیسٹی ٹچ اسکرین اسمارٹ اسٹائلوس یا ایس پین کے ساتھ بھی کام کرتی ہے۔

4 ۔ ہیواوے نیکسز سکس پی

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

گوگل کے اشتراک سے چینی کمپنی کی جانب سے تیار کردہ یہ فون اینڈرائیڈ مارش میلو آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ متعارف ہونے والا پہلا فون تھا جو گزشتہ سال ہی پیش کیا گیا تھا۔

3 ۔ ایل جی جی فائیو

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

دنیا کا پہلا ماڈیولر فون جس میں آپ اپنی پسند کی ایسیسریز کو جب دل کرے لگاسکتے ہیں، جبکہ اینڈرائیڈ 6.0 مارش میلو کے ساتھ یہ گوگل آپریٹنگ سسٹم کے نئے فیچرز سے لیس ہے۔ 16 میگا پکسلز اور 8 میگا پکسلز ڈوئل کیمروں کے ساتھ اس کی فوٹوگرافی دنگ کردینے والی ہوتی ہے۔

2 ۔ آئی فون سکس ایس

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

ویسے یہ فون ریلیز تو ستمبر 2015 میں ہوا تھا مگر یہ فیچرز کی بدولت دوسرے نمبر پر موجود ہے، تھری ڈی ٹچ، ڈوئل ڈومین پکسلز اور فنگر پرنٹ سنسر وغیرہ۔ ایپل کا یہ فون ہر لحاظ سے لوگوں کو پسند آیا ہے۔

1 ۔ سام سنگ گلیکسی ایس سیون

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

یہ 4 جی اسمارٹ فون 32 جی بی انٹرنل میموری اور 4 جی بی ریم کے ساتھ ہے جبکہ اسے پانی میں گرنے سے بھی کچھ نہیں ہوتا یعنی اسے پانچ میٹر گہرے پانی میں آدھے گھنٹے تک رکھا جاسکتا ہے، اس فون کو رواں سال فروری میں متعارف کرایا گیا اور اب تک یہ ریکارڈ تعداد میں فروخت ہوا ہے۔

تبصرے (5) بند ہیں

Amir Jul 23, 2016 11:14pm
I have Hawai p8lite.
Amir Jul 23, 2016 11:15pm
No tabsra
ARA Jul 23, 2016 11:23pm
I wish my hometown (Waterloo) hottie Blackberry once again starts making to these sort of lists ...
Saad Hussain Jul 24, 2016 05:11pm
Ghatiya tareen smart fone shamil kiyea hain magar ASUS ka koi ek set nahain shamil kiyea.. ASUS ky kam rate my bhatreen mobile hain jo in sab ky muqbalay ky hain...
Mohammad Jul 25, 2016 11:59am
nexus 5x is the best! cheap and ultrafast with full support being a Google Phone..