• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

ترانے میں غلطی پر سنی لیون کے خلاف مقدمہ

شائع July 23, 2016
بولی وڈ اداکارہ سنی لیون — فوٹو بشکریہ/ انڈین ایکسپریس
بولی وڈ اداکارہ سنی لیون — فوٹو بشکریہ/ انڈین ایکسپریس

نئی دہلی: ممبئی میں ایک کبڈی میچ سے قبل مبینہ طور پر ہندوستانی قومی ترانہ غلط پڑھنے پر بولی وڈ اداکارہ سنی لیون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق سنی لیون پر دہلی کے ایک رہائشی نے قومی ترانہ غلط پڑھنے کا الزام لگایا اور اشوک نگر پولیس اسٹیشن میں اداکارہ کے خلاف شکایت بھی درج کروائی۔

مقدمے میں سنی لیون پر الزام لگایا گیا کہ انہوں نے قومی ترانے میں 'سندھ' کو 'سندھو' پڑھا، یہ بھی الزام لگایا گیا کہ قومی ترانہ پڑھے جانے کے دوران دو کیمرا مین مسلسل فوٹیج بنانے کے لیے اپنی جگہ تبدیل کررہے تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بولی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے خلاف بھی کولکتہ میں پاکستان اور ہندوستان کے میچ سے قبل مبینہ طور پر ہندوستانی قومی ترانہ غلط پڑھنے پر مقدمہ درج کرنے کی درخواستیں جمع کروائیں گئی تھیں۔

درخواست میں امیتابھ بچن پر قومی ترانہ پڑھنے میں "غلط الفاظ۔" استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ اسے اصل دورانیے سے 30 سیکنڈ پہلے ختم کرنے کا ابھی الزام عائد کیا گیا ہے۔

درخواست گزار کے مطابق امیتابھ نے قومی ترانہ ایک منٹ 22 سیکنڈ میں پڑھا جبکہ اس کا اصل دورانیہ 52 سیکنڈ ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ امیتابھ بچن کے خلاف شکایت درج کرنے والے شخص نے ہی سنی لیون کے خلاف بھی مقدمہ درج کروایا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Tabbasum Jul 23, 2016 06:05pm
Insan say galti n hogi to kiya farishtay say galti hogi, insan sirf galti ka putla hae, itni si choti baat per mukadma karna bewakufi hae, aurat kamzor hoti hae to is say faida uthaya jata hae, Amitabh say bhi to komi tarana perne me galti hui thi to mukadmay ka kiya hua? Kuch nahi. In kay bhi mukadmay ka kuch nahi hoga.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024