• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پاکستان اور روس کا دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

شائع July 23, 2016

اسلام آباد : پاکستان اور روس نے دونوں ممالک کی فضائی فورسز کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے بالخصوص ایوی ایشن ٹیکنالوجی اور دفاعی شعبے میں روابط بڑھانے پر اتفاق کیا۔

یہ اتفاق پاکستان فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان اور روسی کرنل جنرل وکٹر بوڈریو کے درمیان ماسکو میں ہونے والی ملاقات میں ہوا۔

پاکستان ایئر فورس کے اعلامیے مطابق روس نے دوطرفہ آپریشنل مشقوں میں دلچسپی کا اظہار کیا تاکہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھاسکیں۔

ایئر چیف مارشل سہیل امان نے روسی ایئر بیس اور ایوی ایشن انڈسٹری کا بھی دورہ کیا اور وہاں جدید لڑاکا طیاروں اور دیگر اہم فوجی ہتھیاروں کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران پاک فضائیہ کے چیف کو روسی ایئر فورس کے کردار اور کاموں کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی، ایئر چیف نے روسی ایئر فورس کی پیشہ روانہ اور آپریشنل صلاحیتوں کو سراہا۔

انہوں نے دونوں ملکوں کے ایئر فورس کے درمیان مشترکہ تربیتی اور آپریشنل مشقوں کی اہمیت پر زور دیا تاکہ دونوں ممالک تجربات سے فائدہ اٹھانے اٹھاسکیں۔

ایئر چیف مارشل سہیل امان نے روسی فیڈریشن ایرواسپیس فور کے کمانڈر ان چیف اور کرنل جنرل وکٹر بونڈریو سے بھی ملاقات کی اور پیشہ وارانہ اور ہاہمی دلچسپی کے امور پر تبادل خیال کیا۔

انہوں نے روسی کرنل جنرل کو پاکستان کی مسلح افواج کی خدمات خاص طور پر ضرب عضب آپریشن میں فوج کے کردار کے بارے میں بتایا۔

روسی کرنل وکٹر بونڈریو نے پاک فضائیہ کی پیشہ وارنہ مہارت کے اعلیٰ معیار کی تعریف کی اور ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024