• KHI: Maghrib 7:00pm Isha 8:20pm
  • LHR: Maghrib 6:39pm Isha 8:06pm
  • ISB: Maghrib 6:47pm Isha 8:18pm
  • KHI: Maghrib 7:00pm Isha 8:20pm
  • LHR: Maghrib 6:39pm Isha 8:06pm
  • ISB: Maghrib 6:47pm Isha 8:18pm

بہاولپور میں 10 روزہ ہاکی کیمپ کا اختتام

شائع July 22, 2016

صوبہ پنجاب کے شہر بہاولپور میں انڈر 16 ہاکی کیمپ کا گزشتہ روز اختتام ہوگیا۔

اس کیمپ میں احمد پور شرفیہ، یزمان ، سمہ سٹہ، بہاولپور، لودھراں اور ملتان کے کم عمر اور باصلاحیت کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

دس روز جاری رہنے والے اس کیمپ میں 10 سے 16 سال کی عمر کے بچوں کو ہاکی کے ماہر کھلاڑیوں نے گر سکھائے۔

اس موقع پر ہاکی کے فروغ کیلئے اسکولوں کے پی ٹی اساتذہ کو بھی تین روزہ ریفریشر کورس کرایاگیا۔

آخری روز پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اولمپئن نویدعالم اورسیکرٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کرنل( ر) آصف کھوکھر نے دورہ کیا۔

اولمپئن نویدعالم نے قومی ٹیم کو پہلے کی طرح پاک آرمی کی مدد سے تربیت دینے کی تجویز دی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہاکی کے کھیل کو دوبارہ زندہ کرنے کیلئے بہاولپور جیسے کیمپ تمام شہریوں میں لگائے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 26 اپریل 2025
کارٹون : 25 اپریل 2025