• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm

میری فلم کا سیکوئل اکشے کمار کررہے ہیں، ارشد وارثی

شائع July 21, 2016
بولی وڈ اداکار ارشد وارثی —۔ فائل فوٹو
بولی وڈ اداکار ارشد وارثی —۔ فائل فوٹو

بولی وڈ میں مزاحیہ کرداروں سے اپنی جگہ بنانے والے ارشد وارثی اپنی فلم ’جولی ایل ایل بی‘ کے سیکوئل میں کام نہیں کریں گے کیوں کہ ان کی جگہ اکشے کمار نے لے لی ہے۔

2013 کی فلم ‘جولی ایل ایل بی‘ کے سیکوئل کی ہدایات سبھاش گھائے دیں گے جبکہ اس کی پروڈکشن فاکس اسٹوڈیو کر رہا ہے۔

این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق ارشد وارثی سے جب سوال کیا گیا کہ وہ ’جولی ایل ایل بی‘ کا سیکوئل کیوں نہیں کر رہے تو ان کا کہنا تھا کہ فلم کے پروڈیوسرز کو ایک بڑے اداکار کی ضرورت تھی اس لیے انہوں نے اکشے کا انتخاب کیا۔

ارشد وارثی نے کہا کہ ’میں یہ فلم نہیں کررہا، اکشے کمار کررہے ہیں، مجھے یہ فلم کرنی تھی لیکن پھر فاکس اسٹوڈیو کو ایک بڑے اداکار کی ضرورت پڑ گئی اس لیے انہوں نے اکشے کو سائن کرلیا‘۔

اداکار کے مطابق ’مارکیٹنگ اور فلم کو کامیاب بنانے کے لیے بڑے اداکار کو اس میں شامل کرلیا جاتا ہے، میرے ساتھ فلم سازوں کو اچھی فلم بنانی پڑے گی اور یہی مسئلہ ہے، میرے ساتھ پیسے اُسی صورت کمائے جاسکتے ہیں جب فلم اچھی ہو‘۔

واضح رہے کہ فلم ’جولی ایل ایل بی‘ میں ارشد وارثی کے ہمراہ بومن ایرانی اور امریتا راؤ نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

فلم ’جولی ایل ایل بی‘ کے سیکوئل کی شوٹنگ لکھنؤ میں کی جائے گی جسے اگلے سال 10 فروری کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024