• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

دپیکا کی رنویر سے شادی کی خبروں کی تردید

شائع July 21, 2016
بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون — فوٹو بشکریہ/ انڈین ایکسپریس
بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون — فوٹو بشکریہ/ انڈین ایکسپریس

ممبئی: بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی خبریں طویل عرصے سے میڈیا میں گردش کر رہی ہیں۔

قیاس آرائیاں تھیں کہ دونوں اداکاروں کے اہلخانہ نے ایک دوسرے سے ملاقات کی ہے اور دونوں کی خاموشی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گھر میں منگنی بھی ہوچکی ہے۔

تاہم دپیکا پڈوکون نے ان تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون نے ہندوستانی ڈیزائنر منیش ملہوترا کے لیے ریمپ پر پاکستانی اداکار فواد خان کے ہمراہ واک کی، اس فیشن شو کے دوران دپیکا عروسی لباس پہنے نظر آئیں۔

فوٹو/ اے پی
فوٹو/ اے پی

انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق اس فیشن شو کے بعد دپیکا پڈوکون سے رنویر سنگھ سے رشتے کے حوالے سے کئی سوالات کیے گئے جس کا انھوں نے بخوبی جواب دیا۔

فوٹو/ اے پی
فوٹو/ اے پی

دپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ ’اس بات کی وضاحت کا یہ سب سے اچھا موقع ہے، نہ تو میری منگنی ہوئی ہے، نہ ہی میری شادی ہوئی ہے اور نہ ہی میں ماں بننے والی ہوں، میرا اس وقت شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے‘۔

فیشن شو میں پیش کیے گئے ملبوسات کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’ہر دلہن اپنی شادی کے روز خوبصورت نظر آنا چاہتی ہے اور جب میں شادی کروں گی تو میں بھی یہی چاہوں گی‘۔

واضح رہے کہ رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون ایک ساتھ 2 فلموں میں کام کرچکے ہیں جن میں ’گولیوں کی راس لیلا رام لیلا‘ اور ’باجی راؤ مستانی‘ شامل ہیں۔

ان دونوں ہی فلموں میں رنویر اور دپیکا کی جوڑی کو خوب داد ملی اور اب یہ دونوں اداکار ایک ساتھ سنجے لیلا بھنسالی کی ایک اور فلم ’پدماوتی‘ میں کام کرتے نظر آئیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024