• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

فیس بک میسنجر کے صارفین ایک ارب سے تجاوز

شائع July 21, 2016
فوٹو/ کریٹیو کامنز—۔
فوٹو/ کریٹیو کامنز—۔

معلوم ہوتا ہے کہ فیس بک اپنی میسنجر سروس کو آگے بڑھانے کی کوششوں میں تندہی سے مصروف ہے، یہی وجہ ہے کہ میسجنگ ایپ نے ایک نیا سنگ میل طے کرلیا ہے اور اس کے ماہانہ صارفین کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کر گئی ہے۔

اس سے قبل رواں سال اپریل میں بتایا گیا تھا کہ 90 کروڑ افراد فیس بک میسنجر استعمال کررہے ہیں۔

فیس بک نے اس موقع پر ایک نیا بیلون فیچر میسنجر میں شامل کیا ہے جو پیغامات میں اُس وقت اینیمیشن کا اضافہ کردیتا ہے جب کوئی بیلون یا غبارے کا ایموجی استعمال کرتا ہے۔

فیس بک نے میسنجر کے حوالے سے نئے اعدادوشمار بھی پیش کیے ہیں۔

ان اعدادوشمار کے مطابق میسنجر استعمال کرنے والے ہر ماہ 17 ارب سے زائد تصاویر کا تبادلہ کرتے ہیں جبکہ روزانہ 22 ملین اینیمیٹڈ جی آئی ایف ارسال کیے جاتے ہیں۔

اس وقت میسنجر میں 18 ہزار سے زائد چَیٹنگ بوٹس بھی موجود ہیں جو صارفین کو مختلف خدمات فراہم کرتے ہیں۔

میسنجر فیس بک کی چوتھی ایپ ہے جس نے ایک ارب صارفین کا سنگ میل طے کیا ہے، اس سے قبل فیس بک، واٹس ایپ اور فیس بک گروپس نے بھی یہ سنگ میل طے کیا تھا جبکہ انسٹاگرام کے صارفین کی تعداد 50 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے۔

میسنجر کا یہ سنگ میل اس لیے بھی حیران کن ہے کیونکہ 2 سال قبل اس کے صارفین کی تعداد صرف 20 کروڑ تھی جس کے بعد فیس بک نے لوگوں کو زبردستی اس کے استعمال پر مجبور کرنے کے لیے اسے الگ ایپ کی شکل دی اور متعدد نئے فیچرز متعارف کرائے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024