• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

شاہد ’پدماوتی‘ میں دپیکا کے شوہر بنیں گے؟

شائع July 20, 2016
بولی وڈ اداکار شاہد کپور — فوٹو/ اے ایف پی
بولی وڈ اداکار شاہد کپور — فوٹو/ اے ایف پی

بولی وڈ اداکار شاہد کپور نے اب تک دپیکا پڈوکون اور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ ایک بھی فلم نہیں کی تھی لیکن اب یہ رپورٹس آ رہی ہیں کہ وہ سنجے لیلا بھنسالی کی آنے والی فلم ’پدماوتی‘ میں دپیکا پڈوکون کے شوہر کا کردار کرتے نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ ایک ساتھ تیسری مرتبہ ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’پدماوتی‘ میں کام کرنے جارہے ہیں۔

اس میں دپیکا، رانی پدماوتی جبکہ رنویر سنگھ، دہلی کے سلطان علاؤ الدین خلجی کا کردار کرتے نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں: دپیکا-رنویر، سنجے لیلا بھنسالی کی ایک اور فلم میں اکھٹے

خبریں تھیں کہ اداکار وکی کوشل اس فلم میں رانی پدماوتی کے شوہر کے شوہر راجہ راول رتن سنگھ کا کردار ادا کررہے ہیں تاہم اب اس کردار کے لیے شاہد کپور کا نام سامنے آرہا ہے۔

اگر یہ خبر سچ ہوئی تو شاہد کپور پہلی مرتبہ اپنے کیرئیر میں ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ فلم کرتے نظر آئیں گے۔

رپورٹس کے مطابق فلم ’پدماوتی‘ کی کہانی ایک ظالم بادشاہ علاؤ الدین خلجی اور ان کے چتور کی رانی پدماوتی سے لگاؤ کے گرد گھومتی ہے۔

رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون اس سے قبل ایک ساتھ سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ دو فلموں میں کام کرچکے ہیں جس میں ’گولیوں کی راس لیلہ، رام لیلہ‘ اور ’باجی راؤ مستانی‘ شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024