• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ریسلر دی راک کی زندگی کے اہم راز

شائع July 19, 2016

ریسلنگ کی دنیا کے سپر ہیرو دی راک نے 2004 کے آغاز میں کھیل کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہہ کر فلمی دنیا سے مستقل ناتا جوڑا۔

'قسمت کے دھنی' ہونے کی وجہ سے وہ بہت قلیل عرصے میں ہولی وڈ میں بھی اپنی الگ پہچان بنانے میں کامیاب ہوگئے۔ کامیاب فلم ''سکارپین کنگ'' اور ''ممی ریٹرنز'' میں راک کی اداکاری اور ایکشن کو خاصہ سراہا گیا۔

6 فٹ 5 انچ قد کے حامل پرکشش شخصیت کے مالک راک کی وجہ شہرت محض ریسلنگ ہی نہیں، وہ اداکار بھی غضب کے ہیں لیکن در حقیقت جو مقام اور شہرت ان کو ریسلنگ میں ملی وہ ہولی وڈ میں نہ مل سکی۔ 8 بار ورلڈ چیمپیئن بننا، بجلی کی رفتار سی پھرتی اور دلیری ان کے عظیم ترین ریسلر ہونے کی عکاسی کرتی ہیں۔

دھوکہ دہی سے پاک، صاف ستھری ریسلنگ ہی راک کا طرہ امتیاز رہا ہے اور ان کا سب سے زیادہ مشہور داؤ رنگ پر چڑھ کر حریف ریسلر پر برسائے جانے والے 10 مکے بھلا کون فراموش کر سکتا ہے۔

فلم نگر میں ڈوائن جانسن کے نام سے پہچانے جانے والے دی راک کی زندگی کے کئی ایسے راز بھی ہیں جو ان کے پرستاروں کے سامنے افشا ہونے باقی ہیں۔

تیسری نسل کے ریسلر

راک خاندانی ریلسر ہیں، ان کی تیسری پیڑھی ریسلنگ سے جڑی ہے۔ راک کے والد راکی جانسن نہ صرف این ڈبلیو اے جارجیا کے چیمپئن تھے بلکہ وہ ڈبلیو ڈبلیو ایف چیمپیئن جیتنے والی اولین سیاہ فام ٹیگ ٹیم کا حصہ بھی تھے۔ راک کے دادا پیٹر مائیویا بھی این ڈبلیو ہوائی کے ہیوی ویٹ چیمپیئن تھے۔

کینیڈین شہریت کے حامل

ڈوائن جانسن کے والد کینیڈا میں پیدا ہوئے تھے، لیکن وہ خود امریکا میں جنم ہوا، کینیڈین نژاد والد کی وجہ سے 2009 میں جانسن کو بھی کینیڈا کی شہریت دی گئی۔

کلاس فیلوز مذاق اڑاتے تھے

ہلکی مونچھوں اور کسرتی جسم کی وجہ سے راک کو ان کے کلاس فیلوز خفیہ پولیس کا اہلکار یا نارکوٹکس ایجنٹ سمجھتے تھے اور کلاس میں راک کا اکثر مذاق اڑاتے تھے۔

14 سال کی عمر میں پہلا معاشقہ

راک اپنی بیسٹ سیلنگ آپ بیتی ''دی راک سیز'' میں لکھتے ہیں کہ ان کا سب سے پہلا معاشقہ 14 سال کی عمر میں ہوا اور ان کی 18 سالہ معشوقہ کا نام ماریہ تھا۔

ریسلنگ میں اصل نام کچھ اور تھا

1995 میں اپنے کالیج کریئر کے دوران کینیڈین فٹبال لیگ میں ایک کامیاب کھلاڑی قرار پانے کے بعد جانسن نے ریسلنگ کی دنیا میں فلیکس کاوانا کے نام سے قدم رکھا، مگر یہ نام ان کی شخصیت پر جچ نہ سکا، اس لیے بعد میں اپنا نام بدل کر ''دی راک'' رکھ دیا۔

کھانے کے چٹورے، روزانہ 7 ڈشز کھاتے ہیں

دی راک اپنی خوش خوراکی کی وجہ سے بھی شہرت رکھتے ہیں۔ ان کی قریبی لوگوں نے انکشاف کیا ہے کہ خود کو صحتمند اور توانا رکھنے کے لیے راک دن میں 7 مختلف اقسام کی ڈشز سے بھرپور انصاف کرتے ہیں اور ہر بار نئے ذائقے سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

ویران جگہ پر ریسلنگ

تماشائیوں کا ھجوم ئی پرو ریسلنگ کا اصل حسن مانا جانا ہے، لیکن اگر کوئی ریسلر کسی ویران جگہ پر کشتی لڑے تو کیسا لگے گا۔ دی راک نے 1999 میں مک فولی کے خلاف سوپر باؤل کے ایک ایسے مقابلے میں حصہ لیا تھا جہاں تماشائیوں کا نام و نشان نہ تھا۔

2 عالمی ریکارڈز کے مالک

دی راک نے ہولی وڈ فلم سکارپین کنگ کی کامیابی کے بعد 2001 میں دی ممی رٹرنز میں بھی اپنے فنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور5.5 ملین معاوضہ لیکر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں نام لکھوانے میں کامیاب ہوئے، جبکہ ہولی وڈ فلم ''سان اینڈریاس'' کے پریمیئر میں سب سے زیادہ سیلفیز بنوا کرنئی تاریخ رقم کی تھی۔

شادی ناکام، سابقہ بیوی کو منیجر بنایا

ڈوائن جانسن عرف راک ہولی وڈ کے سب سے خوبرو بیچلر مانے جاتے تھے، انہوں نے 1997 میں نامور بزنس وومین ڈینی گارشیا شادی کی، جو 10 سال قائم رہی اور 2007 میں دونوں نے علیحدگی اختیار کر لی۔ ڈینی گارشیا اور راک کو ایک بیٹی پیدا ہوئی، جس کا نام سیمون الگزینڈرا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ راک نے اپنی سابقہ اہلیہ ڈینی گارشیا کے ساتھ 2012 میں سیون بکس پروڈکشن نامی کمپنی کھولی اور ڈینی کو کمپنی کا مئنیجر مقرر کیا۔ دونوں کی میاں بیوی کے روپ میں تو زیادہ عرصہ نبھ نہ سکی لیکن کاروباری اعتبار سے ڈینی گارشیا اپنے سابق شوہر راک کے لیے خاصی خوشقسمت ثابت ہوئی۔

ایک فلم جو بنتے بنتے رہ گئی

سال 2002 میں راک کو ایکشن فلم جونی براوؤ میں اداکاری کے لیے منتخب کیا گیا۔ جونی کے کردار کے لیے وہ شارٹ لسٹ کر دیے گئے تھے، لیکن پھر اچانک کچھ ناگزیر وجوہات کی بنا پر فلم کا پراجیکٹ شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہوگیا۔

ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپیئن کی دوڑ میں سب سے آگے

دی راک ڈبلیو ڈبلیو اٍی ریسلنگ کی تاریخ میں سب سے زیادہ 8 مرتبہ ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپیئن بننے کا اعزاز رکھتے ہیں، جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔

ہر فلمی کردار الگ خوشبو کے ساتھ

امریکی اخبار نیویارک ٹائیمز کی رپورٹ کے مطابق دی راک اپنی ہر نئے کردار کو فلمبند کرنے سے پہلے نیا ٹیلکم پاؤڈر لگا کرجاتے ہیں۔ جب وہ کامیڈی فلم سینٹرل انٹیلیجنس کی شوٹنگ کر رہے تھے تو ان کو کینزو ٹیلکم پاؤڈر استعمال کرتے دیکھا گیا اور فیوریس سیون فلم کے دوران صرف بے بی آئل لگانا پسند کیا۔

تبصرے (2) بند ہیں

زیب Jul 19, 2016 02:29pm
واؤ، میرے فیوریٹ ریسلر کے بارے میں کچھ نئی باتیں جان کر بہت مزہ آیا۔ very nice sir!
ashok ramani Jul 19, 2016 06:58pm
boht e aala, dear kaleem rajar

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024