• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

فواد خان کی اگلی فلم کترینہ کیف کے ساتھ؟

شائع July 18, 2016
بولی وڈ ادکارہ کترینہ کیف اور پاکستانی اداکار فواد خان —۔
بولی وڈ ادکارہ کترینہ کیف اور پاکستانی اداکار فواد خان —۔

ممبئی: پاکستانی اداکار فواد خان بولی وڈ میں ایک کے بعد ایک بہترین فلموں سے نام کما رہے ہیں اور رپورٹس ہیں کہ وہ بہت جلد کترینہ کیف کے ہمراہ کرن جوہر کی فلم میں کام کرتے نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ فواد خان، کرن جوہر کی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں ایک مختصر کردار کرنے والے تھے تاہم کرن نے ان کی اداکاری سے متاثر ہوکر فلم میں ان کا کردار بڑھا دیا۔

مزید پڑھیں: فواد خان ہندوستان میں پاکستان کی شناخت

اب قیاس آرائیاں ہیں کہ کرن جوہر نے فواد خان کو ایک اور فلم کی آفر دی ہے جس میں وہ کترینہ کیف کے ساتھ پہلی مرتبہ کام کریں گے۔

فلم فئیر کے ایڈیٹر جیتیش پہلائی نے بھی اس حوالے سے ٹویٹ کی۔

یاد رہے کہ کرن جوہر اور فواد خان نے مل کر اس سال کے آئیفا ایوارڈز کی میزبانی بھی کی تھی، دونوں بولی وڈ کے کئی ایونٹس میں ایک ساتھ نظر آتے ہیں جس سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ خبر سچ بھی ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فواد خان آئیفا کی میزبانی کے لیے تیار

واضح رہے کہ فواد خان کی فلم ’کپور اینڈ سنز‘ نے باکس آفس پر بڑی کامیابی حاصل کی تھی، اس فلم کی پروڈکشن کرن جوہر نے کی تھی جس میں عالیہ اور سدہارتھ نے بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024