بہاولپور: انگور کی پیداوار سے پھلوں صنعت میں نیا موڑ
صوبہ پنجاب کے شہر بہاولپور میں انگور کی مختلف اقسام کی بہترین پیداوار پھلوں کی صنعت میں ایک نیا موڑ لے آئی ہے۔
اگر انگوروں کی پیداوار کی بات کی جائے تو اس کے لیے ایک ایکڑ زمین پر بارہ سو سے زائد پودے لگائے جاتے ہیں جس پر 3 لاکھ روپے خرچ آتا ہے۔
پہلے سال ایک پودا اوسطاً پانچ سے چھ کلو تک پیداوار دیتا ہے، جبکہ پانچ برسوں میں یہی پیداوار پندرہ سے بیس کلو تک پہنچ سکتی ہے۔
بہاولپور میں اس وقت انگوروں کی آ8 سے 12 اقسام کاشت کی جا رہی ہیں، لیکن حکومتی توجہ نہ ہونے کی وجہ سے کاشتکار انگور وسیع پیمانے پر کاشت نہیں کر پا رہے
کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت معاونت کرے تو ملکی زرمبادلہ میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکتا ہے۔