• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

’سنجے دت کی زندگی میرے بغیر مکمل نہیں‘

شائع July 16, 2016
بولی وڈ اداکار سلمان خان اور سنجے دت —
بولی وڈ اداکار سلمان خان اور سنجے دت —

بولی وڈ اسٹار سلمان خان نے سنجے دت کی زندگی پر فلم کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ منصوبہ ان کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتا۔

واضح رہے کہ ہدایت کار راج کمار ہیرانی سنجے دت کی زندگی پر ایک فلم بنانے جارہے ہیں جس میں رنبیر کپور مرکزی کردار ادا کریں گے۔

ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق سلمان خان سے ایک ایونٹ کے دوران جب اس فلم کے حوالے سے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ’سنجے دت کی زندگی پربننے والی فلم تب تک مکمل نہیں جب تک میں اس میں شامل نہ ہوں‘۔

کچھ ماہ قبل خبریں تھیں کہ سلمان خان اور سنجے دت کی دوستی میں بھی دڑار پڑ چکی ہے، خبروں کے مطابق سلمان خان سنجے دت سے ان کی زندگی پر بننے والی فلم میں رنبیر کپور کو مرکزی کردار کے طور پر شامل کرنے سے کافی ناراض تھے۔

مزید پڑھیں : سنجے دت اور سلمان خان کے تعلقات کیوں خراب ہوئے؟

یاد رہے کہ راج کمار ہیرانی نے اعلان کیا تھا کہ سنجے کی سوانح حیات پر کام اگلے سال شروع کیا جائے گا تاہم اب تک اس فلم میں موجود اداکاراوں کے بارے میں کوئی خبر سامنے نہیں آئی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024